افریقن کونسل کے اجلاس سے صیہونی سفیر کی بے دخلی قابل تحسین ہے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کے صدر دفتر سے نسل کشی کیخلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی سفیر کی اجلاس سے بے دخلی کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صیہونی ریاست کا بائیکاٹ کیا جائے اور اسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنے جرائم کو سفید کرنے سے روکا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا،چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے ارکان نے شرکت کی،جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔
پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری