فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دینگے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تینظیم حماس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی ونگ کے رکن Ezzat El Rashq نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ خریدنے اور ملکیت بنانے سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے، تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو
پڑھیں:
ہم مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے، نتین یاہو کا دعویٰ
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور ہر سرحد پر اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سے میری حالیہ ملاقات، واشنگٹن سے ہمارے مذاکرات کی 20 سالہ تاریخ میں بے مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بہت سارے مسائل پر ہمارے اور امریکہ کے نقطہ نظر میں اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ غزہ میں جنگ کے بعد ایک واضح موقف رکھتے ہیں جیسا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے مخالف ہیں۔ نتین یاہو نے کہا کہ میں نے امریکہ کے ساتھ غزہ میں حماس و فلسطینی اتھارٹی کے بغیر نظم و نسق کے حوالے سے مشاورت کی۔ انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کی مرکزیت، حماس کے میزائل سسٹم اور "حزب الله" کی رضوان بریگیڈ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ کو تبدیل کر دیں گے۔ جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔
صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ بشار الاسد نے شام سے اقتدار چھوڑ دیا، اس کے بعد گولان ہائٹس پر قبضہ ہماری ترجیح تھی۔ امریکہ واضح طور پر رفح کراسنگ میں ہمارے داخلے کا مخالف تھا اور اس ضمن میں واشنگٹن نے ہمیں ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ہم نے حزب الله کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر الله کو نشانہ بنانے کے لئے امریکہ کو لبنان میں اپنے پیجر حملوں سے مطلع نہیں کیا تھا۔ آخر میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ ہم خود کو درپیش چیلنجز پر امریکی حمایت سے قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور ہر سرحد پر اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔