فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی کا عمل شروع، شمالی غزہ میں 3 لاکھ فلسطینی واپس لوٹ آئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
غزہ : اسرائیلی جارحیت کے دوران بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کا عمل شمالی غزہ میں شروع ہو چکا ہے، جہاں اب تک 3 لاکھ فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں۔ حماس حکومت کے مطابق، جب چیک پوائنٹس کھلے تو صرف دو گھنٹے کے اندر 2 لاکھ افراد واپس لوٹ آئے۔ مجموعی طور پر 6 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کی واپسی کی توقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، غزہ اور شمالی علاقوں میں ایسے فلسطینیوں کے لیے تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار ٹینٹ کی ضرورت ہوگی، جو اپنے تباہ شدہ گھروں کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں۔
15 ماہ کی اسرائیلی جارحیت کے دوران، غزہ سے 19 لاکھ فلسطینی بے دخل ہوئے، جو غزہ کی کل آبادی کا 90 فیصد ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس لوٹ رہے ہیں، جو 1948 کے بعد بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
فلسطینی عوام یمن کے باوقار موقف کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، ابوعبیدہ
ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ایک مختصر بیان میں کہا کہ "یمن کے مخلص بھائی فلسطین اور مسجد الاقصیٰ سے وفاداری کے لیے اپنے قیمتی خون اور اپنے برادر ملک کے وسائل کی بھاری قیمت ادا کرنے کے باوجود غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے صیہونی وجود کے قلب کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اہل یمن کی قربانیوں کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے یمن کے عزم کو سراہا ہے۔ ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ایک مختصر بیان میں کہا کہ "یمن کے مخلص بھائی فلسطین اور مسجد الاقصیٰ سے وفاداری کے لیے اپنے قیمتی خون اور اپنے برادر ملک کے وسائل کی بھاری قیمت ادا کرنے کے باوجود غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے صیہونی وجود کے قلب کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اور اس کے عوام "اپنے شانہ بشانہ اس باوقار موقف کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ یہ پختہ عزم جو اس قوم کی بھلائی اور اس غاصب ریاست کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اگر ارادہ اور ایمان کے ساتھ ساتھ عمل کرنے کی صلاحیت بھی ہو، چاہے وہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو وہ بہت اہم ہوتا ہے۔