یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر اپنے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی شاہی عدالت کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ نے گذشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میزولا اور یورپی یونین کے صدر انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی ضرورت پر اپنے مضبوط موقف پر زور دیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو کی صدر

پڑھیں:

اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، طاہر اشرفی


لاہور(آئی این پی)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اہل فلسطین کا ہے، اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یکجہتی فلسطین کے عنوان پر خطبات جمعہ دیئے گئے، اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کیلئے حکومت اور مختلف تنظیمیں امداد بھیج رہی ہیں، ہم اپنے احتجاجی مظاہروں میں پرامن رہے، اس وقت امت مسلمہ کو ایک کرنے کی ضرورت ہے، تمام اہل اسلام سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

 سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل 

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں، تمام مسلم دنیا کے اکابرین کو مکہ مکرمہ میں جمع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، پاکستان کی فوج، حکومت اورعوام اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فلسطین اورغزہ ہمارا ہے، تھا اور رہے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے دل اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اللہ اہل فلسطین اور کشمیر کو آزادی نصیب کرے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
  • ہانیہ عامر کی کیوٹنس کی حدیں پار کرتی نئی ویڈیو وائرل
  • امریکی وفد کی آمد، احسن اقبال سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات مضبوط، تعاون بڑھانے کا اعادہ
  • امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • بلوچستان میں مذاکراتی تعطل، بلوچ خواتین کی رہائی پر ڈیڈلاک برقرار
  • اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، طاہر اشرفی
  • فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں،سعودی عرب
  • پاک اردو مشاورتی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • نیول چیف کا خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور
  • ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے ، چینی صدر