احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بے گناہ فلسطینی عوام اور مقاومتی رہنماؤں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائے گی، انشاء اللہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع  پرعالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ بھر کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے گئے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، وکلاء برادری، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اسی طرح نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر خطیب حضرات نے یوم القدس اور فلسطین کاز کی اہمیت پر اپنے خطبات دیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور الایمان ٹرسٹ ناظم آباد کے باہر کیا گیا۔ جس سے علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، علامہ ملک عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس، مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں ہرسال منایا جاتا ہے، جمعۃ الوداع بطور عالمی یوم القدس امام خمینیؒ کے فرمان پر منایا جاتا ہے، ان کا فرمان ہے کہ یوم القدس مظلومین کا دن ہے اور جمعتہ الوداع اتحاد امت مسلمہ کا مظہر ہے، جو آج دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی ضمیر کی آواز کا استعارہ بن چکا ہے، 1948ء کو قائم ہونا والا اسرائیلی جعلی ریاست اور امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے، قبلہ اول بیت المقدس انبیاء کی سرزمین ہے، فلسطینیوں کی حمایت مسلم حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنگی معاہدہ شکن اور جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے۔ انہوں نے غزہ اور مغربی کنارہ کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک لاکھوں معصوم بچے، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شہید اور معذور ہوچکی ہے جو عالمی انسانیت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ فلسطینی عوام اور مقاومتی رہنماؤں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائے گی، انشاء اللہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں، حکومت فلسطینیوں کے حوالے سے دوغلی پالیسی ترک کرکے دلیرانہ موقف اختیار کرے اور ملک سے امریکی سفارتی مشن کو بیدخل کیا جائے اور امریکی سفارتخانہ ختم کیا جائے جو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راتوں رات اسرائیلی دورے کرنے والے سیاست دانوں اور صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جمعۃ الوداعی پر عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں موجود اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کرے۔ احتجاج کے شرکاء نے مظلوم فلسطینی عوام کے حق اور امریکا اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی یوم القدس انہوں نے کیا جائے کے خلاف

پڑھیں:

فلسطین نے عصر حاضر میں بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا، علامہ مقصود ڈومکی

القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور اہل غزہ اس معرکہ حق و باطل میں سرفراز ہونگے اور اسرائیل و امریکہ کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین نے عصر حاضر میں بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں غزہ کے قتل عام کے بعد آج منافقین کے مکروہ چہرے امت مسلمہ کے سامنے واضح ہو چکے ہیں۔ فلسطین حق اور صداقت کا میزان بن کر امت مسلمہ کے خائن غداروں کو رسوا کر رہا ہے۔ امت مسلمہ پوچھتی ہے کہ 50 ہزار سنی مسلمان فلسطین میں ذبح ہو گئے مگر امارت اسلامیہ افغانستان کے سربراہ اور طالبان کے امیر المومنین کیوں خاموش ہیں؟ عرب دنیا کے حکمران امام کعبہ اور خادم حرمین شریفین کیوں اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں؟ کیوں مسجد نبوی کے ملا اور مفتی صاحبان نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ علم و عمل تحریک ڈویژن سکھر اور ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام منعقدہ القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود دومکی نے کہا کہ یمن کے مجاہدین جنہیں باغی کہہ کر آٹھ سال سعودی عرب اور امریکہ کی قیادت میں نام نہاد اسلامی فوج نے بمباری اور ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا آج وہی انصار اللہ اور یمن کے غیرت مند مسلمان قبلہ اول کے محافظ بن چکے ہیں۔ جن کے خلاف دین فروش ملا اور مفتیوں نے سعودی حکمرانوں کے ساتھ مل کر یہ پروپیگنڈا کیا کہ ان سے کعبے کو خطرہ ہے۔ آج پتہ چلا کہ کعبے کو خطرہ انصار اللہ یمن سے نہیں بلکہ خائن حرمین شریفین اور اسرائیل سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور اہل غزہ اس معرکہ حق و باطل میں سرفراز ہوں گے اور اسرائیل و امریکہ کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ القدس سیمینار سے جامع مسجد جعفریہ گھوٹکی کے خطیب مولانا پہلوان علی سنگھڑ، اے ایس او پی کے مرکزی صدر سید منظر حسین نقوی، مبلغ رمضان مرکزی امام بارگاہ مولانا محمد اقبال کریمی، مبلغ رمضان امام بارگاہ جعفریہ مولانا حامد علی رضوی، مبلغ رمضان گاؤں عبداللہ شاھاٹی مولانا جعفر حسین، ڈویژنل صدر اصغریہ علم و عمل تحریک احسان علی مصطفائی، ڈویژنل ابلاغ عامہ سیکریٹری اصغریہ علم و عمل تحریک سید فرمان حیدر نقوی اور ضلعی صدر گھوٹکی سید محسن رضا نقوی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش
  • فلسطین نے عصر حاضر میں بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا، علامہ مقصود ڈومکی
  • شیعہ علماء کونسل کی کراچی میں مرکزی القدس ریلی
  • شیعہ علماء کونسل کے تحت کراچی میں مرکزی القدس ریلی، علامہ شبیر میثمی کا خصوصی خطاب
  • دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
  • آئی ایس او کراچی کے تحت عظیم الشان عالمی یوم القدس ریلی، سیاسی و مذہبی قائدین کا خطاب
  • کوئٹہ، عالمی یوم القدس کی ریلی کے تصویری مناظر
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علماء ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی