اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو چکے ہیں۔

ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خان یونس میں صیہونی طیاروں کی شدید بمباری، درجنوں شہید

آج صبح خان یونس کے علاقے مواصی پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ پر شدید بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی منظم نسل کشی کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی نسل کشی کا نیا سلسلہ 17 ویں دن سے جاری رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج نے آج مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے۔ اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی کے اثرات کے نتیجے میں غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ جمعرات کی صبح سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں قتل عام میں 88 شہری شہید ہوئے۔ آج صبح خان یونس کے علاقے مواصی پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ پر شدید بمباری کی۔ ہیلی کاپٹروں نے رفح کے مشرق میں گھروں اور کسانوں کی زمینوں پر شدید فائرنگ کی۔ عبسان پر بمباری میں تابش خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

آج علی الصبح قابض فوج کی گن شپ کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے ساحل پر فائرنگ کی۔ میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی جانب سے شجاعیہ محلے میں منصورہ اسٹریٹ پر رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قبل ازیں، ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی تھی کہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں ابو ہین خاندان کے گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد تین شہری شہید، 15 سے زائد زخمی اور دیگر لاپتہ ہیں۔ ڈاکٹر احمد طلال الخضری اور ان کے کئی بیٹے کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب قابض فوج نے وسطی غزہ شہر کے علاقے یرموک میں ان کے گھر پر بمباری کی۔ قابض فوج نے خان یونس میں شوراب خاندان کے گھر پر بمباری کے بعد قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ اور ان کے چار بچوں سمیت 7 شہری شہید ہو گئے۔ یہ قتل عام اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے خان یونس میں شوراب خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گھروں پر بمباری سے قبل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کل رات اور آج صبح نو شہری شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید، حماس کا اسرائیل کو انتباہ
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری؛ حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید
  • غزہ میں صورتحال بے قابو؛ صحافی، ڈاکٹر اور حماس کمانڈر سمیت 30 شہید
  • سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں
  • اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید ’علاقے پر قبضہ‘ کر لیا
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 112 فلسطینی شہید، اسکول پر حملے میں بچوں اور خواتین کا قتل عام
  • اسرائیل کی اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 80 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی شام میں بڑھتی جارحیت، دمشق اور حمص میں بمباری
  • خان یونس میں صیہونی طیاروں کی شدید بمباری، درجنوں شہید