ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے کی سازش کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر امریکی ملکیت مسلط کرنے کا منصوبہ انسانی اور اخلاقی اقدار کی صریح خلاف ورزی کی نمائندگی کرتا ہے۔ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں اور فوجی امداد کی مسلسل فراہمی اسے پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں میں شراکت دار بناتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی سازش کو مسترد نے غزہ پر امریکی
پڑھیں:
فرانس نے غزہ پر قبضے سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا
فرانس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو مسترد کردیا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرکے غزہ پر قبضے کا اعلان کیا تھا، جسے پر سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے مسترد کردیا۔
فرانس نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، اس اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔
فرانس کا کہنا ہے کہ غزہ کا مستقبل کسی تیسرے ملک کے ساتھ نہیں فلسطینی ریاست کے ساتھ ہونا چاہئے، عالمی قوانین کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جنوری 2024ء تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔