جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کا بی جے پی کے حمایت یافتہ پینل سے کوئی تعلق نہیں، غلام محمد صفی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
انہوں نے کہا یہ سازشیں اور ہتھکنڈے کشمیریوں میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلانے کی بھارت کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے حمایت یافتہ پینل اور نئی جماعت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فرنٹ کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی کا اس جماعت اور پینل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ جماعت اسلامی نے واضح طور پر بی جے پی کے حمایت یافتہ پینل کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بنیادی اصولوں اور نظریے سے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اس پینل اور اس میں شامل تنظیموں کی سرگرمیوں، فیصلوں یا سیاسی عزائم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ غلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند عوام پر زور دیا کہ وہ تفرقہ پھیلانے والی قوتوں کی سازشیں سے ہوشیار رہیں اور کشمیریوں کی حق پر پر مبنی جدوجہد آزادی کو گمراہ کرنے کیلئے استعمال کئے جانیوالے ہتھکنڈوں کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا یہ سازشیں اور ہتھکنڈے کشمیریوں میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلانے کی بھارت کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور جدوجہد آزادی کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جدوجہد آزادی کو جماعت اسلامی انہوں نے
پڑھیں:
اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے ، اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوتی تب تک میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔