اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی۔ نیب ہیڈ کواٹر میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب میں فراڈ میں بدنام زمانہ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے جبکہ آرائیں سٹی، گلشن رحمان،اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں بھی چیک تقسیم کر دیے گئے
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے چیک تقسیم کیے
سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں-
عوام مکمل تحقیق کے بعد رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں
نیب کی طرف سے محفوظ سرمایہ کاری کی عوامی اگاہی مہم جاری ہے
عوام کا سرمایہ لوٹنے والوں کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہو رہا ہے
ڈپٹی چئیرمین سہیل ناصر نے کہا کہ ایک سال کی قلیل مدت میں چار رہائشی منصوبوں کی انتظامیہ سے ڈیڑھ ارب روپے ریکور کرائے گئےَ

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے متاثرین کو سہیل ناصر

پڑھیں:

رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کر کے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، خواتین اور بچوں کو تشدد/ قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کےمستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • بٹگرام، 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 4 بچوں کی ماں والدین کے گھر میں قتل
  • بٹگرام: 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 4 بچوں کی ماں والدین کے گھر میں قتل
  • اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوگا، ناصر حسین شاہ
  • نئے تعمیراتی منصوبوں کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار
  • آن لائن کاروبار کا جھانسہ ،کروڑوں کا فراڈ کرنے والے نوسرباز آزاد
  • رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، چینی میڈیا
  • حکومت کا آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ ،انہدامی کارروائیاں صرف وسطی تک محدود، باقی علاقوں کو چھوٹ