آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیل جائے گا، جس کیلئے کرس گیفنی نے اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

اسی طرح دوسرا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا وہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کی خدمات سرانجام دیں گے۔

سیمی فائنل 1: دبئی، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا:

آن فیلڈ امپائرز: کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ
تھرڈ امپائر: مائیکل گف
فورتھ امپائر: ایڈرین ہولڈ اسٹاک
میچ ریفری: اینڈی پائکرافٹ

سیمی فائنل 2: لاہور، جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ:

آن فیلڈ امپائرز: کمار دھرماسینا اور پال ریفل
تھرڈ امپائر: جوئل ولسن
فورتھ امپائر: احسن رضا
میچ ریفری: رنجن مدوگالے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج 4 مارش کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بدھ 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھرڈ امپائر سیمی فائنل کے درمیان میچ ریفری

پڑھیں:

نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر

کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میچ بے نتیجہ رہنے کے نتیجے میں آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا تھا، اس طرح کینگروز نے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔

تاہم ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ آج شیڈول میچ میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.99 ہے، اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔

تاہم آج گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اس طرح اگر پروٹیز کو میچ میں شکست بھی ہوگئی تب بھی ان کا رن ریٹ افغانستان سے زیادہ ہوگا، اس طرح جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ کو دبئی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تاہم ٹیموں کا فیصلہ آج کے میچ اور کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:اسکائپ کو مئی 2025 میں بند کیے جانے کا امکان

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئن بننے کا مشن، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ جلد گرگئی
  • نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر