اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، ہم امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ دیرینہ تعلقات سے جڑے ہیں، دونوں ممالک کے سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکہ کا ایف 16 پروگرام کے حوالے سے فیصلہ خوش آئند ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کیا، اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت میرازائیو کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کیا جبکہ اماراتی وزیراعظم کی دعوت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہم منصب سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانات بھارت کے کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے آگاہ نہیں ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کی دعوت پر

پڑھیں:

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم، اب تارک وطن سیما حیدر کا کیا ہوگا؟

پاکستان سے 2 سال قبل بھارت چلی جانے والی سیما حیدر ان دنوں سوشل میڈیا پر ایکٹیو نہیں ہیں اور نہ ہی بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے معطل کیے جانے کے بعد وہ کوئی بیان دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے بعد بھارتی حکومت نے تمام پاکستانیوں کو بھارت چھوڑ جانے کا حکم دیا تھا اور بھارتی حکومت نے تمام ویزے بھی منسوخ کردیے تھے۔ اس کے بعد امکان یہی ہے کہ بھارتی حکومت سیما حیدر کو بھی پاکستان واپس بھیج دے گی۔

یاد رہے کہ سیما حیدر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ یہاں بھی شادی شدہ تھیں۔ ایک بھارتی شخص کے عشق میں مبتلا ہوکر وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت پہنچ گئی تھیں۔

مزید پڑھیے: بھارت جانے والی سیما حیدر یوٹیوب چینلز سے اب کتنے پیسے کما رہی ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے اور اس درمیان سیما حیدر نے موجودہ صورتحال پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم ان کے اس بیان کی ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ التجا کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں کہ ’میں پاکستان کی بیٹی تھی، اب بھارت کی بہو ہوں‘۔

سیما حیدر کی وائرل ویڈیو

ڈے این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ نے سیما حیدر کے بیان کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے۔

سیما حیدر سوشل میڈیا پر ایکٹیو کیوں نہیں؟

اے پی سنگھ نے وجہ بھی بتائی ہے کہ سیما حیدر سوشل میڈیا پر ایکٹیو کیوں نہیں ہیں۔ حیدر کے وکیل اور ان کے منہ بولے بھائی اے پی سنگھ نے انکشاف کیا کہ ان کی تیسری بیٹی بہت بیمار ہے اور اسپتال میں داخل ہے اور سیما حیدر ان کا خیال رکھتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دور ہیں۔

پہلگام حملے کے دوران سیما حیدر خاموش کیوں ہیں؟

حیدر کے 5 بچے ہیں جن میں سے 4 سابق شوہر سے جبکہ ایک بچی ہندوستانی شوہر سچن مینا سے ہے۔ سیما حیدر کی وائرل ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے پی سنگھ نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو بہت پرانی ہے۔

بھارتی میڈیا کی مزید تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ یہ ویڈیو جولائی 2023 کی ہے۔ علاوہ ازیں سیما حیدر ایک ہفتے سے سوشل میڈیا یا میڈیا پر ایکٹیو نہیں ہیں۔

ہندوستان آنے کے بعد کئی میڈیا چینلز نے ان کی کہانی کو کوور کیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے اتنی دیر تک کچھ نہیں بولا۔

مزید پڑھیں: سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی نے بھارت جاکر شادی رچا لی

ابتدائی میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ناچنے، گانے یا گھر کا کوئی کام کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔ یہاں تک کہ میاں بیوی اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے براہ راست بات کرتے ہیں۔ تاہم پہلگام حملے اور بعد کی صورتحال نے انہیں چونکا دیا اور اس کے بعد اس نے کچھ نہیں کہا۔

ان دنوں سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارت جلد ہی سیما حیدر کو پاکستان واپس بھیج سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی عدالت نے سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کو طلب کر لیا

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں 3 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ تاہم، ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ وہ عدالت کےحکم پر اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلعے کے ربوپورہ علاقے میں رہ رہی ہیں اور انہیں ہندوستان چھوڑنے سے متعلق کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان سیما حیدر محبت کی شادی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے و اہل خانہ کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے
  • پاکستان و بھارت دونوں سے رابطے میں ہیں،امریکہ
  • پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم، اب تارک وطن سیما حیدر کا کیا ہوگا؟
  • نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ، بھارت فالس فلیگ آپریشن نہیں چھپا سکتا: امیر مقام
  • بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، عمر عبداللہ
  • چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
  • مصری وزیر خارجہ کا ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی
  • پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، کشمیریوں کے گھر تباہ
  • پاکستان ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کا معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے، ڈاکٹر فیصل
  • خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا چین سے رابطہ