حیدر آباد:

حکومت سندھ کے محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں گھروں میں بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم تقسیم کیا گیا۔

حیدر آباد میں محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں سولر کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم کیا۔

سولر سسٹم کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹنڈوجام، حیدرآباد کے دیہی علاقوں کے 100 مستحق شہریوں کو سولر سسٹم دیا گیا۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کو شہریوں میں سولر تقسیم کرنے اقدام کو ممکن بنانے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب پہلے ہی سکھر اور شہید بینظیر آباد میں منعقد کی جاچکی ہیں اور دوسرے مرحلے میں جون 2025 سے پہلے سندھ کے دو لاکھ 50 ہزار گھروں کو سولر سسٹم فراہم کردیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری باضابطہ طور پر کوئی سرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی عوام کے لیے خدمات کو سراہا اور سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے ان کی کوششوں کو اجاگر کیا اور بتایا کہ ان کے وژن کے مطابق ہر گاؤں میں نئے 100 گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے صوبے میں صحت کے شعبےمیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی پی پی دریائے سندھ میں کسی قسم کے کینال کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور پی پی پی کی قیادت نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب پارٹی ہے دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بن سکتی۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ تقری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت منعقعد کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پوری کابینہ اپنی پارٹی کی قیادت کے مشن کی پیروی کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صرف 6 ہزار روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں مزید غریب اور مستحق شہریوں کو یہ سہولت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹو کے احکامات تحت بجلی کے گرڈز کے استحکام کے لیے ایک منصوبہ شروع کردیا جائے گا تاکہ 100 اور 300 یونٹس کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے جو شہریوں کو مکمل مالکانہ حقوق کے تحت دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری شہریوں میں سولر سولر سسٹم پی پی پی سندھ کے کے لیے کے تحت

پڑھیں:

ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ

اسلام آباد:

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کرکے 8 پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے میں انصاف یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور مقتول پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے 8 پاکستانی شہریوں کے الم ناک قتل پر تعزیت کی اور انصاف یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کے قاتلوں کو سزا دلانے اور لاشیں واپس بھیجنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان 12 اپریل کو عمان میں منعقدہ مذاکرات کو سراہا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو قتل کیا گیا تھا، جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، بلاول بھٹو
  • پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو
  • پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹوزرداری
  • میٹرنگ منصوبے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
  • وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت
  • ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی تعیناتی کے مثبت اثرات: شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں، شٹل سروس کے قریب5 جعل ساز گرفتار
  • نہروں کا منصوبہ سرخ لکیر ہے؛ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے، صوبائی وزیر سندھ
  • ارسا نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کر دئیے
  • ارسا نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کر دیے
  • ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ