پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔

نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل میں ڈال دیا گیا، اب نارووال اسپورٹس سٹی میں ساؤتھ ایشیاء گیمز کے مقابلے ہوں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے اچھے اثرات بھی ہیں اور یہ پھندا بھی ہے، اگر نارووال میڈیکل کالج نہ بنتا تو بچوں کو 2 کروڑ روپے خرچ کر کے ڈاکٹر بننا پڑتا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکی ریاست نیو جرسی کے ہوئی اڈے سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبرایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔

رپورٹ کے مطابق کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔

خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان پہنچا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • چند سال میں پاکستان ترقی کی مثال بن کر ابھرے گا، احسن اقبال
  • اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے، احسن اقبال
  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں سمسٹر کے امتحانات آج سے شروع
  • بلوچستان کے طلبا کی آنکھ سے پاکستان کے محبت بھرے رنگوں کا نظارہ
  • امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی
  • سیمینار کے مقررین کی عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل
  • اڑان پاکستان کے تحت جی بی میں روزانہ 32 سو افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام ہو گا
  • بانی پی ٹی آئی کا امریکی جریدے میں شائع مضمون گمراہ کن: احسن اقبال
  • عمران خان کا مضمون حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہے، احسن اقبال