Islam Times:
2025-04-16@10:18:29 GMT

حریت کانفرنس کا شہدائے زکورہ، ٹینگ پورہ کو خراج عقیدت

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

حریت کانفرنس کا شہدائے زکورہ، ٹینگ پورہ کو خراج عقیدت

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور بیسیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کو ان کی 35 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور بیسیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ کل جماعتی حریت نفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ان کی منظم نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زکورہ، ٹینگ پورہ قتل عام کے متاثرہ خاندان 35برس کا ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام کی لرزہ خیز یادیں کشمیریوں کے دلوں میں ابھی تک تازہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے فوجی تعیناتی والے خطے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں دس لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فورسز اہلکار نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989ء سے اب تک 96 ہزار 4 سو 8 کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو لاپتہ کر دیا ہے۔

ترجمان حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جنگی جرائم کا فوری نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ بھارت کشمیریوں کے ٹینگ پورہ نے کہا کہ انہوں نے کر دیا

پڑھیں:

ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء)گزشتہ دنوں ملائشیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث گرد و نواح میں خوفناک آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد نے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے پانچ پاکستانیوں نے یہ جانتے ہوئے بھی اس نہر میں چھلانگ لگادی کہ یہ نہر مگرمچھوں کی افزائش گاہ ہے ، ان پانچ پاکستانیوں نے درجنوں مقامی لوگوں اور بچوں کو صحیح سلامت واپس نکالا ۔

ان مناظر کو کچھ لوگوں نے ویڈیو میں بھی ریکارڈ کیا جس کے بعد یہ ویڈیوز ملائشیا بھر میں وائرل ہو گئیں اور ملائشیا کی ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے پاکستانیوں کی اس بے لوث جرات کو خوب سراہا ۔ ان پاکستانیوں کو ملائشین میڈیا ، سوشل میڈیا پاکستان ہائی کمیشن اور کاروباری شخصیات نے خوب پزیرائی دی ۔

(جاری ہے)

PFUJ ملائشیا اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے ممبران نے مائی پاک کمیونٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے گذشتہ شب ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ان پانچوں ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی ۔

جس میں پاکستانی کمیونٹی سے زیادہ ملائشین کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ بعد ازاں ملائشیا اور پاکستان کے قومی ترانے چلائے گئے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سٹیج سیکرٹری کاظم علی شاہ نے حاضرین کو 5 پاکستانیوں کی بہادری کا پورا قصہ سناتے ہوئے اپنے جوش خطابت سے حاضرین کو گرماے رکھا ۔

بعد ازاں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوے "Malaysia Pakistan Community Council " کے صدر داتو امین صدیق ، اور معروف بزنس مین اسلم بھائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ملائشیا میں پاکستانیوں کا امیج کچھ دھندلا تھا ، ان ہیروز کے بے لوث اور نڈر کارنامے کی وجہ مقامی لوگ ، ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے حقیقی کردار کو بہتر طریقے سے دیکھ سکے ہیں ۔

اور دنیا کو یہ پیغام ملا ہے ، کہ جہاں مخلوق خدا مشکل میں ہو وہاں ایک پاکستانی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس کی مدد کرتا ہے ۔ ہم پوری کمیونٹی کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانیت کی اس خدمت پہ آپکو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پانچوں بہادر پاکستانیوں نے میڈیا ٹاک میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے دیکھا کہ سامنے کی طرف آگ لگی ہے ، جس سے بچنے کے لیے لوگ نہر میں کود گئے ، جس میں کافی تعداد میں مگرمچھ ہوتے ہیں ، اور اس نہر سے بچوں سمیت درجنوں لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں ، تو ہم نے اپنی جان کو اللہ کے سپرد کرکے نہر میں چھلانگ لگا دی ، ہم نے سوچا ہم شہید بھی ہوگئے تو دو چار جانیں بچا لیں گے ،یہ ہمارے لیے کافی ہے ۔

لیکن اللہ کی مدد سے ہم درجنوں لوگوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر صحیح سلامت نہر سے نکال کر لے آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس پذیرائی اور ایوارڈز کی توقع نہیں تھی ہم نے صرف رب کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے یہ اقدام کیا ۔ ۔PFUJ ملائشیا کے صدر اویس تاج چوہدری نے اپنے بیان میں ان بہادروں کے جذبہ انسانیت کو سراہا اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پاکستان کے شاندار تشخص کو پیش کرنے پہ ان ہیروز کو شایان شان طریقے سے سراہا جائے ۔ تقریب گاہ بار بار پاکستان زندہ باد اور پاک ملائشیا دوستی زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ منتظمین کی جانب سے پانچوں ہیروز کے لیے متعدد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
  • سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • عطا تارڑ کا غزہ امداد بھیجنے پر الخدمت اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی کو خراج تحسین، اراکین اسمبلی کی تالیاں
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
  • سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
  • لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین