ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے کہا ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق پٹیشنر کا نام پی سی ایل اور ای سی ایل میں ایکٹو ہے، درخواست گزار کا نام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اے آئی جی کی سفارش پر شامل کیا ہے، متعدد ایف آئی آرز کی وجہ سے 24 اگست 2023 کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی، جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظور کر چکی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا یہ عدالت فریقین کو درخواست گزار کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے فوری نکالنے کا حکم دیتی ہے۔ کیس کی پیروی کے لیے عمر سلطان کی جانب سے وکیل راجہ قدید جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب

پشاور:

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جواب طلب کر لیا۔  

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں عمرہ کے لیے جانا ہے، لیکن ایئرپورٹ پر روکے جانے کا خدشہ ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔

دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے، ملک گیر احتجاج سے حکومت پر پریشر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، وفاقی حکومت مزید نفرتوں کو ہوا دے رہی ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت کا عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب
  • یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھارت سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد کا بڑا فیصلہ
  • فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
  • عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا ، شاہد خاقان عباسی
  • سپریم کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • جسٹس عامر فاروق سمیت مزید 5 ججز آئینی بنچ میں شامل