کراچی:

ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا  پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔

ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر اس کے باوجود سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ شہریوں نے ایس ایس جی سی سے مزید اقدامات کی توقع کی ہے تاکہ رمضان میں گیس کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے اور عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

 رمضان کے مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عزیز آباد، حسین آباد، دستگیر، واٹر پمپ، انچولی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلزار ہجری، ملیر جعفر طیار سوسائٹی، لیاقت اسکوائر، جناح اسکوائر، ایف ساؤتھ، جی ایریا، اردو نگر، کھوکرا پار اور دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر انتہائی کم ہے اور اکثر علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے۔ اس صورتحال نے خواتین کو افطاری اور سحری کے کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کروا دیا ہے۔

 علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ اوقات میں بھی گیس دستیاب نہیں  جن علاقوں میں گیس مہیا کی جارہی ہے وہاں بھی شیڈول سے پہلے ہی گیس بند کردی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں گیس کی فراہمی علاقوں میں گیس اوقات میں سحری کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں

اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج، چمک کے ساتھ موسلار دھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر میں لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبر میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،  پاک افغان شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیلابی ریلے بہنے لگے۔ خیبر میں بارش کا پانی لنڈی کوتل بازار میں ویٹز گاڑی بہاکر لے گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ دیر لوئر بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ بارش کے بعد لوئر دیرمیں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی، دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جب کہ بارش  سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی فیڈر ٹرپ کرگئے۔ اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان
  • کراچی؛ دفعہ 144 کے تحت دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد
  • بڑھتے حادثات پر حکومتی بے حسی
  • خیبر پختونخوا، مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
  • لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا،670 سے 700روپے کلو فروخت ہونےلگا۔
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں3روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
  • اسلام آباد: حکومتی ادارے قانون کی خلاف ورزی کیسے کر رہے ہیں؟
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور میں برائلر گوشت کی فروخت من مانی قیمتوں پر جاری، انڈے بھی مہنگے