DELHI:

بھارت کی بارڈر فورس (بی ایس ایف) نے تری پورہ کے قریب بین الاقوامی سرحد سے دو خواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

بی ایس ایف نے بیان میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش کے شہری مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع جنوبی تریپورہ میں نوٹان بازار اور خراگراچیری سے ہے۔

بی ایس ایف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوششوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر پیٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کی۔

مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دو خواتین اور دو مردوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بنگلہ دیش کی طرف سے بین الاقوامی سرحد عبور کر رہے تھے۔

ایک اور بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف کی پیٹرولنگ ٹیم نے دوسری کارروائی میں دو بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جو غیرقانونی طور پر بھارت-بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کرلیا بنگلہ دیش کے بی ایس ایف

پڑھیں:

لاہور: 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

شمالی چھاؤنی پولیس نے سات سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر اوپر والے پورشن پر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد محمد عدیل کی مدعیت میں ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس پی کینٹ نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی محمد رومان اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • شہری کے اغوا، قیمتی موبائل چھینے میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار
  • لاہور: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ کی ملیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کا چھاپہ، ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ
  • لاہور پولیس کی کارروائی؛ شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد
  • لاہور: 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 9افراد زخمی