حکومت نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید غیرملکی قیدیوں کو تیزی کے ساتھ ان کے آبائی ممالک بھجوانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

منسٹری آف جسٹس کے مطابق پانچ ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے بننے والا نیا امیگریشن کریک اسکواڈ 80 جیلوں میں جاکر جائزہ لے گا اور برطانیہ میں قیام کا حق نہ رکھنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک بھیجنے کے انتظامات کرے گا تاکہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے بحران سے نمٹا جاسکے۔

یکم اپریل سے کام شروع کرنے والا امیگریشن کریک اسکواڈ، امیگریشن کے سسٹم سے گزرنے والوں کی شناخت کیلئے ہوم آفس کی مدد کرے گا اور مجرموں کو ان کی سزا ختم ہونے سے 18 ماہ پہلے ملک بدر کرکے ان کے آبائی ممالک بھجوائے گا جہاں وہ اپنی بقایا سزا مکمل کریں گے۔

غیر ملکی قیدی جیلوں کی مجموعی آبادی کا 12 فیصد ہیں، گزشتہ برس جولائی سے تین ہزار 200 قیدیوں کو ان کے آبائی ممالک بھجوایا جا چکا ہے یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد زائد تھی، جبکہ اسی عرصہ میں مجموعی طور پر تقریبا 21 ہزار افراد کو برطانیہ سے نکالا گیا۔

منسٹری آف جسٹس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری کو انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں کی آبادی 87 ہزار 199 تھی، یہ گزشتہ برس 21 اکتوبر کو ریکارڈ کی گئی 87 ہزار 465 سے زائد تعداد ہے، اس سے ایک دن قبل ایک ہزار قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

وزراء کا وعدہ ہے کہ 2031 تک 14ہزار نئے سیل قائم کئے جائیں گے، پرزن منسٹر لارڈ ٹمسن نے کہا ہے کہ یہ مناسب نہیں کہ ہماری کمیوٹیز کو تکلیف دینے والے غیر ملکیوں کو جیل میں رکھنے کا بل برطانوی ٹیکس ادا کرنے والے دیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قیدیوں کو آبائی ممالک کی جیلوں میں بقایا سزا کاٹنے کیلئے بھیجنے کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ کام تیزی سے کیا جائے گا، یہ اقدام ہمیں ورثے میں ملے ٹوٹے پھوٹے جیل کے نظام کو درست کرنے کا حصہ ہے تاکہ ہمارے شاہراہیں محفوظ ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا بائی ممالک قیدیوں کو ا جیلوں میں کی جیلوں

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے، جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ

مری(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے مال روڈ مری کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا، والڈ سٹی اتھارٹی لاہورمنصوبے پر عمل درآمد کرائے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ پیش کر دیا، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی آنداز میں بحال کیا جائے گا دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے، عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا، سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں ، مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے، معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے، مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی۔
مزیدپڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ کی گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں، زیلنسکی
  • یوکرین، برطانیہ اور فرانس جنگ بندی منصوبہ تیار کرنے پر متفق،امریکا کو پیش کیا جائے گا
  • پاکستانی و دیگر تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کیخلاف امریکا میں مقدمہ دائر
  • غزہ کی تعمیرنو کا منصوبہ تیار، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے کاوشیں تیز کریں گے، مصر
  • لندن سمٹ: یوکرین، برطانیہ اور فرانس مل کر سیزفائر پلان تیار کرنے پر متفق
  • معدنیات معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کی حمایت ’انتہائی اہم‘ ہے، زیلنسکی
  • پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے، جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط، ورلڈ بینک کا 10 سالہ ترقیاتی منصوبہ
  • سعودی عرب: رمضان المبارک کے موقع پر سزاؤں میں کمی، کئی قیدی رہا