دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے شیریاس ائیر نے 98 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے جبکہ ہارڈک پانڈیا نے 45 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

اس میچ کے بعد پتا چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔

بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:معروف گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا سیمی فائنل کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کا اختتام ہوگیا۔ اب سیمی فائنل کر مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے 4 اور 5 مارچ کو سیمی فائنلز بالترتیب دبئی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے بھارت نے ٹاپ کیا اور نیوزی لینڈ نے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ گروپ بی سے آسٹریلیا نے پانچ پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جنوبی افریقہ نے دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے فائنل فور تک رسائی حاصل کی۔پہلا سیمی فائنل کل (منگل) کو دبئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل بدھ 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگافائنل میچ اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو یہ میچ دبئی بصورت دیگر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی تھا تاہم گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی اور اعزاز کے دفاع کی مہم ابتدائی دونوں میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکستوں کے بعد ناکام ہوگئی جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان پہلی میزبان ٹیم بن گئی جو میگا ایونٹ میں ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ گروپ بی کی ٹیم افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں بارش بہا کر لے گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟
  • بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، جارح مزاج اوپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟
  • چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44رنز سے شکست دیدی
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈکو 44 رنز سے ہرادیا
  • چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ