2025-01-18@13:21:22 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«پاراچنار میں»:

    خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ کیو) قیصر عباس نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اب تک جن افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں ایک اور سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز اور 2 مسافر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امدادی سامان پاراچنار لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملہ...
    آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
    اسلام ٹائمز: پاراچنار میں جاری بربریت اس بات کی متقاضی ہے کہ ریاست، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور شیعیانِ پاکستان فوری اور مشترکہ اقدامات کریں۔ مظلوم عوام کو انصاف دلانا اور انکے جان و مال کی حفاظت کرنا ایک قومی اور دینی فریضہ ہے۔ محافظوں کی موجودگی میں مظالم کا تسلسل نہ صرف اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ مظلوموں کی مدد کیلئے عوام کو خود متحرک ہونا ہوگا۔ پاراچنار کے مظلوموں کی حمایت نہ صرف انسانی فریضہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح بھی یہی ہے۔ تحریر: تبسم نقوی پاراچنار، جو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا اہم علاقہ ہے، حالیہ برسوں میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور...
    ویب ڈیسک: پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ  کی تھی جس کےنتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال...
    — فائل فوٹو پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاکضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے...
    اسلام ٹائمز: علامہ سید عابد حسینی نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر پیر تک راستے نہ کھولے گئے تو کرم کے تمام راستوں پر دھرنے بٹھائے جائیں گے۔ اسی اثناء میں بگن میں کانوائے پر تازہ حملے کی اطلاع موصول ہوئی اور تازہ مسئلے سے نمنٹنے کیلئے تنظیموں کے افراد کو بٹھا کر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی کرم محاصرہ کا دیرپا حل نکالنے کی غرض سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر، سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی کی دعوت پر آج جمعرات 16 جنوری کو صبح 11 بجے مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای میں ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرم...
    ڈی آئی خان:پاراچنار جانے والے قافلے پر لوئر کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کردیا، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ قافلہ 35 گاڑیوں پر مشتمل تھا اور پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس سے قافلے کو رکنا پڑا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے قافلے کی 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ دیگر گاڑیاں واپس ٹل روانہ کردی گئیں۔...
    اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حالیہ معاہدہ پر دستخط کرنے والوں نے ہی دہشتگردوں سے دہشتگردی کرانے اور امن خراب کرنے کیلئے قرآن پر حلف لیا، موجودہ معاہدہ بہترین ہے، لیکن حکومت نے ماضی میں طے پانے والے تمام معاہدوں کو خود نقصان پہنچایا، حکومت کا شدت پسندوں کو فری ہینڈ دینا یا انکی پشت پناہی کرنا قابل تشویش ہے۔ متعلقہ فائیلیںشبیر حسین ساجدی کا بنیادی تعلق ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار سے ہے، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی ملی امور میں پیش پیش رہے ہیں، نوجوانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک رہے، اس کے بعد مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ ہوئے، اسی پلیٹ فارم سے...
    35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں...
    حجت الاسلام و المسلمین علامہ خیال حسین دانش نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شان میں عرائض پیش کیے، جلسے کیلئے پاسدار و فیڈریشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار...
    کے پی گورنمنٹ کا ہیلی کاپٹر--- فائل فوٹو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر میر حسین جان نے کہا ہے کہ دوائیں لانے اور مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند ہے۔پارا چنار میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سڑک سے مریضوں کو منتقل کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ پارا چنار سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 تشویشناک مریض باچا خان ایئرپورٹ پشاور منتقل ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ادویات اور علاج معالجے کا دیگر ضروری سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا، جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی حکومت...
    ایک بیان میں رہنما متحدہ علما محاذ نے کہا کہ پاراچنار سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں اگر حکومت مولانا مفتی محمود کے جانشین مولانا فضل الرحمن کی ہوتی تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی، آج بھی پاراچنار و صوبے میں حقیقی امن و اتحاد کی کنجی مولانا فضل الرحمن کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے پاراچنار کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب مولانا مفتی محمود صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ تھے اس وقت پورا صوبہ اور عوام خوشحال و پرامن تھے، مولانا مفتی محمود کا تاریخی سنہری یادگار دور حکومت آج تک خواب ہی ہے، پاراچنار سمیت پورے صوبہ...
    ضلع کرم میں اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاراچنار میں ٹماٹر 700 روپے، گوبھی اور پیاز 500 روپے، جبکہ ہری مرچ 800 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ چینی 200 اور چائے 2200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف 25 ٹرک سامان لایا گیا جو ناکافی ہے۔ عوام نے اپر کرم کے لیے 500 ٹرکوں کا قافلہ بھیجنے اور مریضوں کی مدد کے لیے ہیلی سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق راستے کھولنے اور سامان کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم لوئر کرم کے مندوری دھرنے کے باعث ٹل-پاراچنار شاہراہ بدستور بند ہے۔ واضح رہے کہ تین ماہ سے جاری...
    ویب ڈیسک: امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء کا قافلہ گزشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا، قافلے میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، امدادی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، گزشتہ روز 20 ٹرکوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق بنکر کی مسماری کیلئے آپریشن بھی آج شروع ہونے کا امکان ہے، بنکر مسماری کا عمل انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز کی نگرانی...
    پشاور:کرم کے علاقے میں اشیائے ضروریہ پہنچانے والی 25 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، تاہم باقی 20 گاڑیاں کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرم روانہ نہیں ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اشیائے ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن دیگر گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عابد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کئی دنوں کے انتظار کے بعد صرف 25 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کی عوام کے لیے خوراک اور ادویہ کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا، اور اس فیصلے...
    —فائل فوٹو کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ ہو گیا۔قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 45 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، گھی، چینی اور روزمرہ کی اشیاء سمیت تاجروں کا سامان بھجوایا گیا ہے۔کرم میں ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کیلئے اہلکاروں کی بھرتی شروعکے پی کی صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نےفنڈز کی منظوری دے دی ہے،اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کےآخر تک مکمل کرلیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی رواں ماہ کے آخر تک مکمل...
    — فائل فوٹو ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاریخیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر کے سابقہ لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
    ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔  اسلام ٹائمز۔ کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس...
    کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے کا...
    پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔  ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ  بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے...
    راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
    حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
    جواد شنواری: ضلع کرم میں امن کا سفر شروع  ہوگیااورٹل سے 40 گاڑیاں امدادی سامان کے ساتھ پاراچنار پہنچ گئیں۔  ٹل سے غذائی اشیاء کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچاتو عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی،مرغی، انڈے اور سبزیوں کی گاڑیوں کی آمد پر خریداروں کا رش لگ گیا،امدادی سامان پہنچنے پر شہری خوشی سے سرشار نظرآئے۔  عوام نے ٹل سے روکی گئی پٹرولیم مصنوعات اور گیس سیلنڈر کی فوری سپلائی کا مطالبہ کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر بھرپور تعریف کی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک  دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کرم نے کہاہے کہ  امن خراب کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عوام قیام امن کیلئے تعاون کریں۔ 
    سابق وزیر کے مطابق حکومت کمزور پوزیشن میں مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کے اپنے پہلے دورے میں جرگے کے بغیر فیصلہ کیا اور پھر کابینہ اور اپیکس کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والے تشدد کے بعد (جس میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے) یکم جنوری کو متحارب فریقین کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، لیکن لڑائی میں کمی کے باوجود پاراچنار کو صوبے کے باقی حصوں سے ملانے والا راستہ بدستور بند ہے۔ سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کرم کو...
    پاک محرم ہال کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار غزہ کا منظر پیش کررہا ہے، حکمران کی عدم توجہی نے کرم ایجنسی پاراچنار کے مسئلے کو سنگین بنا دیا ہے، مسلمان وہ ہوتا ہے جو ظلم دیکھ کر تڑپ اٹھے، پاراچنار کے عوام خوراک اور دیگر ضروری سہولتوں کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، محاصرے میں...
    غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔اس سے قبل مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔
۱