ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں رہنماؤں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظارت کمیٹی کا اہم اجلاس ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی، نائب صدر آغا سید ضیاء اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیمی فعالیت میں بہتری کے لئے ہر کارکن اور عہدیدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ دستور کا بغور مطالعہ کرے۔ تنظیمی فعالیت میں بہتری کے لئے دستور اور کتاب رہنمائے مسولین پر عملدرآمد کیا جائے۔ دستوری طور پر ضلعی شوریٰ کے سال میں کم سے کم تین اجلاس لازمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز اور مظلوموں کی ترجمان ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حکومت پاراچنار کا راستہ پرامن بناتے ہوئے اسے عوام کی آمدورفت کے لئے کھول دے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ضلع کرم میں پائیدار امن کے لئے امن معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر سید ضیاء آغا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں گذشتہ دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہزارہ ٹاؤن نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام 30ویں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

پروگرام میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے زیرِ اہتمام پاراچنار پریس کلب کے سامنے 30ویں برسی بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و یاد جملہ شہدائے پاراچنار کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ جس میں افکار شہید ڈاکٹر و شہداء پاراچنار کے حوالے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں علمائے کرام، سینئر احباب، جملہ مومنین اور تنظیمی برادران نے شرکت کرکے شہید ڈاکٹر کے ساتھ اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس سانحہ ،وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
  • وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے پاکستان کیلئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کی ملاقات
  • کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود کی ملاقات
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شب دُعا برائے تزکیہ نفس
  • پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام 30ویں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی
  • حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ مین غیر معمولی مطالبہ
  • ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نظارت کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، پارٹی کارکردگی پر گفتگو
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ
  • شام میں پرتشدد واقعات، امریکا اور روس کا آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ