پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام محفل انس باقرآن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پروگرام میں سینئر اراکین آئی ایس او، ضلعی صدر آئی ایس او پاراچنار تنزیل عباس بمعہ کابینہ، یونٹس اراکین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم، ابوالفضل یونٹ پاراچنار کے زیراہتمام 23 رمضان المبارک کو المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس میں محفل انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قراء عظام نے بہترین انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، پروگرام میں سینئر اراکین آئی ایس او، ضلعی صدر آئی ایس او پاراچنار تنزیل عباس بمعہ کابینہ، یونٹس اراکین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس او اراکین ا
پڑھیں:
محمود خان اچکزئی سے پاراچنار کے عمائدین کی ملاقات
اس موقع پر سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، کرم یکجہتی کونسل کے رہنما ناصر حسین، مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنما آغاشفیق مطہری، اقرار حسین اور سید محمد بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر پاراچنار کے عمائدین نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، کرم یکجہتی کونسل کے رہنما ناصر حسین، مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنما آغاشفیق مطہری، اقرار حسین اور سید محمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین کے ایجنڈے میں اس مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیگر مسائل کے ساتھ ضلع کرم کی مشکلات پر بھی آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ وفد نے کرم میں سڑکوں کی بندش اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات سمیت حالیہ نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی، محمود خان اچکزئی اور صاحبزادہ حامد رضا نے پاراچنار کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کا وعدہ کیا، جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے انسانی حقوق کمیٹی میں پاراچنار کے مسائل کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔