پاراچنار: راستوں کی بندش کے باعث غذائی قلت، ٹماٹر 700 روپے فی کلو فروخت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاراچنار: ساڑھے 4 ماہ سے جاری راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اشیا کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں 40 روپے فی کلو میں دستیاب ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے، جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہیں۔
دوسری جانب لوئر کرم میں قبائلیوں کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ایک مثبت پیش رفت کے طور پر کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے بند ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ گاؤں میں کسی ایک جگہ پر فریقین کا اسلحہ رکھا جائے گا اور اسلحہ گودام کی ایک چابی انتظامیہ اور دوسری چابی مشر (معتبر شخص) کے پاس ہوگی۔
یہ بھی طے پایا ہے کہ اگر کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔
جرگہ ممبر ارشاد بنگش نے کہا کہ فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار جمع کرا دیا ہے، اور امن معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے فی کلو
پڑھیں:
ماورا حسین کی بھارتی فلمصنم تیری قسم کا دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔
اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔
تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔
رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں 2016 میں بننے والی اس فلم میں ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین نے اداکاری کی ہے۔
ری-ریلیز پر شائقین کی بھرپور توجہ اور مثبت ردعمل کے باعث فلم کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی جو اس کی اصل ریلیز کے مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گزشتہ جمعرات کو ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔
دونوں مقبول پاکستانی ڈراموں ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔