پاراچنار، ولادت منجی عالم بشریت کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اس موقع پر علامہ محمد حسین طاہری نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زندگی پر روشنی ڈالی، ذاکرین عظام نے امام عج اللّٰہ فرجہ کے شان میں منقبت اور قصیدے پڑھے۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا، جس میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، علماء کرام، قومی مشران، سیکرٹری انجمن حسینیہ بمعہ اراکین سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین طاہری نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زندگی پر روشنی ڈالی، ذاکرین عظام نے امام عج اللّٰہ فرجہ کے شان میں منقبت اور قصیدے پڑھے۔ وطن عزیز، ضلع کرم کے پائیدار امن و امان اور حاجت مندوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سیہون کار حادثہ پر افسوس کا اظہار
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ خواجہ علی کاظم اور سید علی آغا جان نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام سے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا، ان کی منقبت خوانی ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کار حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور سید علی جان رضوی کی شہادت پر کہا ہے کہ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ اہلِ محبت کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ علی کاظم اور سید علی آغا جان نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام سے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا، ان کی منقبت خوانی ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی، ہم بارگاہِ الہیٰ میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہلِ بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔