ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے 120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان ہے، قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہونگے، قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
 

راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لبنان ،غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے22 ویں امدادی کھیپ روانہ

اسلام آباد (صباح نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر اتوار کو فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے50 ٹن انسانی امداد کی23 ویں امدادی کھیپ روانہ کی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت فلسطین (1,320ٹن)، لبنان (372ٹن) اور شام (111ٹن) میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے اب تک مجموعی طور پر 1013 ٹن امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔ امدادی سامان میں ٹن پیک گوشت، پاڈر دودھ، حفظان صحت کی کٹس، کپڑے، کمبل، خیمے اور سلیپنگ بیگز شامل تھے۔ یہ امداد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اردن بھیجی گئی۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ اور الخدمت فانڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان لبنان، شام اور فلسطین میں جنگ سے متاثرہ کمیونٹیز کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
لبنان

متعلقہ مضامین

  • لبنان ،غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے22 ویں امدادی کھیپ روانہ
  • پشاور : 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
  • لبنان، غزہ، شام کے متاثرین کیلئے 22 ویں امدادی کھیپ روانہ 
  • پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے  22ویں امدادی کھیپ روانہ
  • لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23ویں امدادی کھیپ روانہ
  • فلسطین، لبنان اور شام کے لئے امداد کی فراہمی 23ویں امدادی کھیپ
  • فلسطین، لبنان اور شام کے لئے امداد کی فراہمی 23ویں امدادی کھیپ روانہ
  • لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22ویں امدادی کھیپ روانہ
  • 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار روانہ