Jang News:
2025-04-13@15:21:06 GMT
پاراچنار: پیٹرول 1000 سے 1200روپے تک فروخت ہونے کی شکایت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاراچنار میں مہنگے داموں پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پاراچنار میں پیٹرول 1000 سے 1200روپے تک فروخت ہونے کی شکایت ملی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پمپ پر فیول نہ ملنے سے لوگ بلیک مارکیٹ میں پیٹرول کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
فوٹو: فائلپنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔