Nawaiwaqt:
2025-02-11@16:43:46 GMT

ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچنا شروع ہوگیا، اشیاء ضروریہ کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔ٹل سے پارا چنار 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچنا شروع ہوگیا، تاجر برادری کے مطابق مرغی، انڈے، پھل اور سبزیوں کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔قافلے میں خوردونوش ، ادویات ، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، ٹل پاراچنار مین شاہراہ پر قافلہ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پیٹرول ایسوسی ایشن پارا چنارکے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے گاڑیوں کو ہنگو میں روک کر جانے نہیں دیا گیا.

تاجر برادری کے مطابق ایل پی جی کی گاڑیوں کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچا تھا، قافلے میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خورد و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں باحفاظت پہنچی تھی.دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا پارا چنار کے مطابق

پڑھیں:

سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6ریگولر بینچز تشکیل

سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6ریگولر بینچز تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد وحید اور بینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہو گا۔
بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال اور بینچ نمبر 6 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 4 روز فوجی عدالتوں سے متعلق سماعت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہالینڈ اور جرمن کی ہاکی کلبز ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں، میچز کا شیڈول بھی جاری
  • پاراچنار: راستوں کی بندش سے کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت، ٹماٹر 700 روپے کلو ہوگیا
  • پاراچنار :پٹرولیم مصنوعات کا بحران شدید، 1200 روپے لیٹر فروخت
  • پشاور : 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
  • 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار روانہ
  • پشاور: ٹیچر طلباء کی شرارتوں سے تنگ آکر پولیس کے پاس پہنچ گیا
  • پشاور: 120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا
  • اینٹی کرپشن اداروں کی مضبوطی و گورننس میں اصلاحات، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
  • سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6ریگولر بینچز تشکیل