پاراچنار، استقبال رمضان المبارک اور یاد شہداء سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رمضان المبارک کے فضائل بیان کیے۔ نیز شہدائے قدس اور شہدائے پاراچنار کے عظیم الشان قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کیجانب سے استقبال رمضان المبارک اور یاد شہداء کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 24 فروری 2025ء کو دفتر مجلسِ علماء اہلبیت پاراچنار میں استقبال رمضان المبارک اور یاد شھداء کے سلسلے میں ایک پُر نور پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین، عمائدین اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رمضان المبارک کے فضائل بیان کیے۔ نیز شہدائے قدس اور شہدائے پاراچنار کے عظیم الشان قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
پنجاب میں رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،سندھ حکومت نے بھی نئے اوقات کار جاری کر دیے۔رمضان المبارک میں اسکولوں میں پڑھائی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور چھٹی دن ایک بجے ہو گی،جمعتہ المبارک کے دن دوپہر ساڑھے بارہ چھٹی ہو گی۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے سے 4 بجے تک ہوگی.جمعہ کے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی. دوسری ڈبل شفٹ صبح 11 بج کر 45 سے شروع ہو گی اور 2 بج کر 45 منٹ تک رہے گی. سنگل شفٹ صبح آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہو گی۔جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی. صوبہ سدھ میں سنگل شفٹ 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہو گی جبکہ ڈبل شفٹ 11 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گا سوا ایک تک رہے گی۔