وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سید سرفراز نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہے، مولانا مزمل حسین کی امن و امان کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ عوامی نمائندے ہیں جن کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے، انکو جعلی مقدمات میں گرفتار کرکے جیل میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ جبکہ اسکے برعکس دہشتگرد آذاد گھوم پھر رہے ہیں، کرم پولیس کا ایم ڈبلیو ایم کرم کے رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ یہ رویہ درست نہیں ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ دہشتگردوں کیخلاف کتنی FIR درج ہوئی ہیں اور کتنی گرفتاریاں ہوئی ہیں؟ کرم پولیس عوام کے سامنے یہ حقائق بیان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹل سے لیکر علی زئی تک کانوائے میں پولیس نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے بعض علاقوں جیسے خرلاچی، بوڑکی، نستی کوٹ، شینگگ اور کنج علیزئی کے بیگناہ عوام پر پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی و خلاف ورزی ہے۔ اس پابندی کو فوری طور ختم کیا جائے اور عوام کو مشکلات کی بجائے سہولیات فراہم کیں جائیں۔ایس پی مظہر جہان نے بعض معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کرم سے ڈسکس کرکے راست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرم پولیس ڈی پی او کہا کہ

پڑھیں:

صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش

صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر کو نہروں کے منصوبے کےخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کیخلاف فوجی مہم جوئی کیخلاف روس کا انتباہ
  • صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
  • غذر: تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع
  • محصور پاراچنار میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی
  • بی جے پی کی تخریبی سیاست قابل مذمت ہے، ممتا بنرجی
  • لاڑکانہ: بلاول بھٹو کی عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے بیرسٹر سیف کیخلاف نعرے
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے