کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کیجانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کیخلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم سٹی کوئٹہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سینیئر نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ ذاکر حسین درانی، قائم مقام صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، سیکرٹری روابط فرید احمد و دیگر اراکین کابینہ و یونٹس شریک ہوئے۔ اجلاس میں کوئٹہ میں مظلومین پاراچنار کے حق دینے والے کارکنوں اور عوام کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈونکی نے کہا کہ کوئٹہ کے اہل تشیع نے شدید سردی کے باوجود مظلومین پاراجنار کی حمایت میں دھرنا دیا۔ ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ہمارے جوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے کوئٹہ کی سردی میں مسلسل کئی روز تک دھرنا دے کر یہ ثابت کیا کہ پورا پاکستان ضلع کرم کے مظلوموں کے درد کو محسوس کر رہا ہے۔ حکومت نے دھرنے کے پرامن شرکاء کو خوفزدہ کیا، مگر ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہم نے مظلومین پاراچنار کے حق میں مظاہرے کئے اور دھرنے دیئے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ پاراچنار کے عوام کے لئے امن و امان کا قیام یقینی بنائے اور پاراچنار کے روڈ اور راستوں کو محفوظ بنائے۔ اس موقع پر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ قائد شہید کی سرزمین پاراچنار پوری ملت کی محبتوں کا مرکز ہے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری غلام حسین اخلاقی نے ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کے آغاز میں ضلعی نائب صدر حاجی الطاف حسین نے کہا کہ افتتاحی کلمات پیش کئے اور بتایا کہ ائندہ مہینے مختلف یونٹس کے دورجات کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم جنرل سیکرٹری اور پاراچنار پاراچنار کے کرتے ہوئے نے کہا کہ

پڑھیں:

شہدائے سانحہ نماز جمعہ کی دسویں برسی پر اجتماع کا انعقاد کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی

شکارپور میں مختلف ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ برسی کے اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ ریاض حسین نجفی اور ملک کے جید علماء کرام اور ذاکرین خطاب کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟
  • شہدائے سانحہ نماز جمعہ کی دسویں برسی پر اجتماع کا انعقاد کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • لاہور، علامہ سید حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں خصوصی نشست
  • حیدرآباد: لاشاری برادری کی جانب سے صابر حسین لاشاری کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
  • کالا باغ، والد نے چہلم امام حسینؑ پر شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کا خون معاف کر دیا
  • کالا باغ، والد نے امام حسینؑ کے نام پر 2 بیٹوں کا خون معاف کر دیا
  • لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اجلاس
  • علامہ مزمل حسین کی بلاجواز گرفتاری انتہائی شرمناک عمل ہے، علامہ جہانزیب جعفری
  • مجلس وحدت مسلمین کے تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی گرفتاری افسوسناک ہے، شبیر ساجدی