2025-01-18@13:14:43 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پاراچنار کے»:
آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
اسلام ٹائمز: علامہ سید عابد حسینی نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر پیر تک راستے نہ کھولے گئے تو کرم کے تمام راستوں پر دھرنے بٹھائے جائیں گے۔ اسی اثناء میں بگن میں کانوائے پر تازہ حملے کی اطلاع موصول ہوئی اور تازہ مسئلے سے نمنٹنے کیلئے تنظیموں کے افراد کو بٹھا کر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی کرم محاصرہ کا دیرپا حل نکالنے کی غرض سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر، سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی کی دعوت پر آج جمعرات 16 جنوری کو صبح 11 بجے مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای میں ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرم...
35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں...
راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
جواد شنواری: ضلع کرم میں امن کا سفر شروع ہوگیااورٹل سے 40 گاڑیاں امدادی سامان کے ساتھ پاراچنار پہنچ گئیں۔ ٹل سے غذائی اشیاء کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچاتو عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی،مرغی، انڈے اور سبزیوں کی گاڑیوں کی آمد پر خریداروں کا رش لگ گیا،امدادی سامان پہنچنے پر شہری خوشی سے سرشار نظرآئے۔ عوام نے ٹل سے روکی گئی پٹرولیم مصنوعات اور گیس سیلنڈر کی فوری سپلائی کا مطالبہ کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر بھرپور تعریف کی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کرم نے کہاہے کہ امن خراب کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عوام قیام امن کیلئے تعاون کریں۔