پاراچنار، دھرنوں کے منتظمین پر کاٹی گئی FIR میں ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاراچنار میں بدامنی کے خلاف گزشتہ ماہ پاراچنار اور دیگر علاقوں میں جاری دھرنوں کے منتظمین پر پولیس کیجانب سے کاٹی گئی ایف آئی آر میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پاراچنار نے پارہ چنار مرکزی دھرنے سمیت ضلع کرم کے علاقے سلطان لوئر مڈل کرم اور گوساڑ لوئر مڈل لوئر کرم دھرنوں کے منتظمین پر کرم پولیس کی جانب سے کاٹی گئی FIR میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ دھرنوں کے منتظمین اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ایڈووکیٹ سید عرب شاہ قاضی، سید علی شاہ شیرازی، کرم بار کونسل کے صدر عامر عباس طوری، ایڈووکیٹ ریاض بنگش اور ایڈووکیٹ سید فدا حسین کا شکریہ ادا کیا۔ دھرنوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جن کے تعاون سے مرکزی دھرنا پارہ چنار سٹی، لوئر مڈل کرم سلطان اور لوئرمڈل کرم گوساڑ دھرنے کے منتظمین و شرکاء پر کاٹی گئی FIR میں ضمانت منظور ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دھرنوں کے منتظمین کاٹی گئی
پڑھیں:
عمران خان کی بچوں سے فون پر بات چیت، طبی معائنے کی درخواستیں منظور
---فائل فوٹوعدالت نے بانیٔ تحریکِ انصاف کی بچوں سے فون پر بات چیت اور طبی معائنے کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ رواں اور گزشتہ سال جیل حکام کو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہفتہ وار بچوں سے وٹس ایپ پر بات کروانے کا حکم دیا تھا۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کریں، 28 اپریل کو جیل حکام واٹس ایپ کال سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جیل میں موجود ڈاکٹرز کی موجودگی میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز کو طبی معائنہ کرنے دیا جائے، طبی معائنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ 28 اپریل کو عدالت میں جمع کروائی جائے۔