پاراچنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3 دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جب کہ اس دوران کرم متاثرین کو امدادی رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کرم جانے والے آج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔ قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جب کہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمے داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کرم کے تمام مشران پر مشتمل حکومتی جرگہ اگلے 3 دن میں ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ جاری ہے کے لیے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔
پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔
عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم