درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماء کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے حق میں کراچی میں دھرنا دینے پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر 2024ء کو پاراچنار کے راستے کی بندش اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کراچی نمائش چورنگی پر دھرنے میں شریک کئی دیگر علماء سمیت مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی پر بھی تھانہ سولجر بازار میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت دو مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماءکیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آغا علی رضوی کے ساتھ دیگر نامزد علماء میں علامہ صادق جعفری ، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ علی مبشر زیدی اور علامہ مختار امامی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید علی رضوی

پڑھیں:

مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر 2خواتین سمیت مزید 10 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد سرفراز چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو پاکستان لانے  کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سرفراز چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار احمد نے پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف اور یواے ای کے صدر کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اب تک ایسے عناصر کیخلاف 18 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو اسٹیٹ اور معزز شخصیات کیخلاف ایسا پراپیگنڈا کرتے ہیں ان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ان میں وہ ملزمان  شامل ہیں جنہوں نے یہ تصاویر بنائی اور شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن افرادنے ان پر کمنٹس کیے وہ بھی ایف آئی اے کے ملزم ہیں، ان ملزمان کو پانچ سے سات سال تک سزا ہوگی، اس حوالے سے ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں، تصاویر بنانے والے،شیئر کرنیوالے، لائک اور کمنٹ کرنیوالو ں کو بھی پکڑا جائے گا، سائبر کرائم کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنارہے  ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کیخلاف ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کر رہے ہیں، انہیں پاکستان لائیں گے، شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو پاکستان لانے  کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم  نے کہا کہ لاہورمیں 6 ، فیصل آباد میں 5 ، گوجرانوالہ 1،ملتان میں 2، پشاور میں 3 اور ایبٹ آباد میں ایک مقدمہ درج ہوا، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور 8 جوڈیشل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا اہم خطاب، اہل سنت علماء کو دعوت فکر
  • کراچی: نومولود بچی کی فروخت کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا
  • مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئرکرنے پرمزید 10افرادپر مقدمہ
  • نمائش دھرنا کیس میں گرفتار شدگان کی رہائی، ناصر شاہ اور وقار مہدی کے مشکور ہیں، علامہ شبیر میثمی
  • نمائش دھرنا ہنگامہ آرائی کیس، رہائی پانیوالوں کا استقبال
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • علامہ ساجد نقوی سے جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے وفد کی ملاقات
  • مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر 2خواتین سمیت مزید 10 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
  • رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر