پاراچنار کے مظلوم عوام کے راستے بند ہیں اور لوگ محصور ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنیوالے، خوراک اور ادویات لوٹنے والے مجرم ہیں۔ انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم الصلاۃ والسلام سے تمسک دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں قرآن اور اہل بیت، کہ اگر ان سے تمسک کرو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ سید کمال شاہ کے مقام پر سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے مظلوم عوام کے راستے بند ہیں اور لوگ محصور ہیں۔ چند شرپسند عناصر نے کانوائی پر حملہ کرکے گاڑیوں کو نظر آتش کیا اور خوراک اور ادویات کو لوٹا۔ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والے، خوراک اور ادویات لوٹنے والے مجرم ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور میں سابقہ صوبائی وزیر اور ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء میر غالب حسین ڈومکی اور اہل خانہ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی ڈاکے اور اغوا برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں۔ سندھ حکومت، پولیس، رینجرز اور ریاستی ادارے ڈاکو راج کے آگے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ میں دو محافظوں کا قتل اور میر غالب حسین ڈومکی اور ان کی اہلیہ محترمہ کا زخمی ہونا افسوسناک واقعہ ہے، جو حکومت کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور مسلسل جھوٹے دعوؤں کے باوجود کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے ڈاکو انڈسٹری میں پوری طرح ملوث اور شریک جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف فی الفور پاک فوج، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن شروع کیا جائے، جو آخری ڈاکو کے خاتمے تک جاری رہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید اور عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کرلیا جبکہ گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پی ڈی صہیب شفیق اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور روڈ سیفٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے ایم وی آئی سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے 10 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، کراچی میں دو ایم وی آئی سینٹرز پہلے سے ہی فعال ہیں، مزید سینٹرز پر کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر ای وی آئی سینٹرز کے قیام سے گاڑیوں کی شہر میں داخلے سے قبل فٹنس یقینی ہوگی، کراچی میں تین مزید اور سندھ کے باقی اضلاع میں 5 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید، محفوظ اور عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون میں 34 نئی الیکٹرک بسیں اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچیں گی، جبکہ مزید 100 بسیں بھی جون ہی میں پہنچ جائیں گی۔ شرجیل انعام میمن نے ابتدائی مرحلے میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کروانے کےلیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایات کی۔