پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دستی بم

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو  ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 42 سالہ نذیر احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ سولجر بازار 3 نمبر کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ شہزاد نامی شخص زخمی ہوگیا جس فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی الآصف اسکوائر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 15 سالہ امجد خمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ موجود غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، کمشنر کوئٹہ
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • پاراچنار: نشئی کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 افراد جاں بحق
  • پاراچنار: قبرستان کے قریب دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق
  • نشئی کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، تین افراد جاں بحق
  • نشئی کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق 
  • دبئی پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، 127 بھکاری گرفتار، 50,000 درہم برآمد
  • سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی