پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری رہی ہے، پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، نارا کینال 2 کلو میٹر پختہ ہوگئی ہے، اِس سال روہڑی کینال کو پکا کریں گے، سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کو پختہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال کے مقابلے میں ملک کی صورتِ حال اب بہتر ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری رہی ہے۔ پی پی رہنما نے کہا ہے کہ پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نارا کینال 2 کلو میٹر پختہ ہوگئی ہے، اِس سال روہڑی کینال کو پکا کریں گے، سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کو پختہ کیا جائے گا۔ پی پی رہنما نے بتایا کہ کورین حکومت کے ساتھ مل کر 62 ملین ڈالرز سے اروڑ کے پاس ٹراما سینٹر بنائیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کے حالات خراب ہونے کی وجہ وہاں کی حکومت ہے جو وفاق پر توجہ دے رہی ہے کرم  پر نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خورشید شاہ کہا ہے کہ نے کہا رہی ہے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی، ناصر حسین شاہ

یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، جس سے انکار کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا۔ وزیر توانائی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے شہید بھٹو کے تاریخی جملے کو بھی یاد کیا کہ میں کشمیر کے مسئلے پر نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتا۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بھی ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزارت خارجہ کے دوران مسلہ کشمیر پر عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے ضمیر کو جنجھوڑا تھا۔ وزیر توانائی سندھ نے آخر میں کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عہد کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان
  • ناقص تعلیمی نتائج کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے وفاق سے تعاون طلب کرلیا
  • کے پی حکومت وفاق پر توجہ دے رہی ہے، کرم پر نہیں: خورشید شاہ
  • عام انتخابات کے انعقاد کو ایک سال مکمل
  • سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے
  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا: شاہ محمود قریشی
  • گورنر پنجاب کی دیہاتوں میں رینجرز کے ذریعے کسانوں کو ہراساں کرنے کی مذمت 
  • بلاول بھٹو کی امریکی صدر کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
  • پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی، ناصر حسین شاہ