پاراچنار : امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد2 ہوگئی،3 ڈرائیورز بھی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں جبکہ قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاراچنار جانیوالے قافلے پر پھر حملہ، ایک جوان شہید، جواب میں6 دہشت گرد مارے گئے
ڈی آئی خان:پاراچنار جانے والے قافلے پر لوئر کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کردیا، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔
حملے کے دوران جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ قافلہ 35 گاڑیوں پر مشتمل تھا اور پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس سے قافلے کو رکنا پڑا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے قافلے کی 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ دیگر گاڑیاں واپس ٹل روانہ کردی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جب کہ اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔ اس سے پہلے 2قافلے جاچکے ہیں، تاہم آج جانے والے تیسرے قافلےکو حملے کا ہدف بنایا گیا۔