یونس علی کو تحریک حسینی پاراچنار کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
نئے منتخب ہونے والے صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یونس علی کو تحریک حسینی پاراچنار کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک حسینی پاراچنار کے آئین کے مطابق ہر 2 سال بعد 3 شعبان المعظم کو سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے نامزد کردہ 2 امیدواروں کی سپریم لیڈر سے توثیق کرانے کے بعد مرکزی کونسل ووٹ کے ذریعے 2 سال کیلئے ایک امیدوار کا انتخاب کرتی ہے۔ مولانا سید تجمل الحسینی کو انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے سال سپریم کونسل کی سفارش پر سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک سال کی توسیع دی تھی۔ جبکہ دوبارہ توسیع کی گنجائش آئین میں ممکن نہ تھی۔ نئے منتخب ہونے والے صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ طویل تنظیمی تجربہ رکھتے ہیں، ڈگری کالج پاراچنار میں آئی ایس او کے صدر رہے، اس کالج میں ہفتہ وار درس اخلاق کی بنیاد ڈال کر جوانوں کی فکری تربیت کرانے والوں کے سرخیل شمار ہوتے ہیں۔ وہ علامہ سید عابد الحسینی کے قدیم ترین ساتھیوں جبکہ تحریک حسینی کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شمار ہوتے ہیں یونس علی
پڑھیں:
نو منتخب ایم ڈی بیت المال کیپٹن شاہین خالد کا دورہ سویٹ ہوم، شاندار استقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نو منتخب ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم اور چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان ہلال امتیاز کی طرف سے ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیپٹن شاہین خالد بٹ کی آمد پر پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے بچوں نے شاہانہ استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ خالد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر شیخ عابد وحید، شمیم احمد خان، ڈاکٹر صائمہ، عرفان درانی بھی ہمراہ موجود تھے۔ سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے کہا چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان جس مشن کو لے کر چل رہے ہیں یہ ایک عظیم مشن ہے جس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان بیت المال آپ کے اس مشن میں شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ تقریب کے اختتام پر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کو زمرد خان کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔