پاراچنارواقعہ:نمائش سے گرفتارایک اورملزم کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار ایک اور ملزم 14سالہ عباس کی بھی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا
سٹی42: پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔
سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما، پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔
کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دونگا: شیر افضل
غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کے متعلق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو ایک اور کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔
غلام مرتضیٰ جتوئی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما ہیں۔ وہ سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی کے بیٹے ہیں۔ غلام مصطفیٰ جتوئی سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پہلی جلاوطنی کے دوران پیپلز پارٹی کے پاکستان میں ستون تھے، بعد میں انہوں نے شہید بی بی کا ساتھ چھوڑ کر اپنی نیشنل پیپلز پارٹی بنا لی تھی۔ جی ڈی اے کو سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت کی اپوزیشن سمجھا جاتا ہے۔
رمضان سے پہلے برائلرکی اونچی اڑان۔!
Waseem Azmet