Islam Times:
2025-01-19@20:44:33 GMT

بگن میں کانوائے پر شدت پسند قبائل کا حملہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کر دیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پاراچنار گذشتہ 113 روز سے محاصرے میں ہے، معاہدہ طے پانے کے باوجود حکومت اپنی رٹ قائم کرسکی اور نہ ہی تکفیری قبائل کو دہشتگردی سے روکنے میں کامیاب ہوسکی۔ اپر کرم میں بنیادی ضروریات زندگی ناپید ہوچکی ہیں، اس سلسلے میں 16 جنوری کو مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کردیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کردیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لوئر کرم : روڈ بندش ختم کرانے، کانوائے کی حفاظت کیلئے آپریشن کا فیصلہ

لوئر کرم : روڈ بندش ختم کرانے، کانوائے کی حفاظت کیلئے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں روڈ بندش ختم کرانے اور کانوائے کی حفاظت کےلئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن کی صورت میں عارضی طور پر متاثرین کو ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کرم نے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کمشنر کو خط ارسال کر دیا ، متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں عارضی کیمپس قائم کئے جائیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کے لئے کیمپ میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار کے مظلوم عوام کے راستے بند ہیں اور لوگ محصور ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • لوئر کرم : روڈ بندش ختم کرانے، کانوائے کی حفاظت کیلئے آپریشن کا فیصلہ
  • کُرم ،امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، اموات کی تعدادکہاں تک جا پہنچی ؟ جانیں
  • کرم میں قافلے پر حملہ، لاپتہ چار ڈرائیوز کی فائرنگ سے چھلنی لاشیں برآمد
  • کرم: قافلے پر حملے کی تفصیلات، 2 سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز شہید ہوئے
  • کرم میں قافلے پر حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی، لاپتا چار ڈرائیوز کی لاشیں برآمد
  • کرم میں قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی، 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے
  • پاراچنار : امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد2 ہوگئی،3 ڈرائیورز بھی جاں بحق
  • پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی