2025-04-15@06:18:41 GMT
تلاش کی گنتی: 764

«نے والا»:

(نئی خبر)
    کراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور  کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے۔ ریسٹ ہاؤس کے عملے نے بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں، لین انہوں نے ایسا نہیں کیا، ہفتے کی صبح...
    کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
    تہران: ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے، برطانوی حکومت نے دونوں شہریوں کی حراست کی تصدیق کر دی۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق کریگ اور لنڈسے فورمین نامی 50 سالہ جوڑے کو گزشتہ ماہ جنوری میں کرمان شہر میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں انہیں سیکیورٹی جرائم کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔ جوڑے کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے، اور وہ ان کی محفوظ واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوستوں، اہل خانہ اور کمیونٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برطانوی حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے...
    لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
    TOKYO: ہیروشیما پر 6 اگست 1945 کو امریکی ایٹم بم حملے کے دوران ایک نوعمر لڑکی کا پیانو جوہری تباہی سے بچ گیا۔ یہ پیانو آکیکو کاواموتو کی ملکیت تھا، جو دھماکے کے مرکز سے محض 800 میٹر کے فاصلے پر موجود تھیں اور 19 سال کی عمر میں حملے کے اگلے دن وفات پا گئیں۔ کاواموتو کا خاندان 1933 میں ہیروشیما منتقل ہوا تھا اور یہ پیانو ان کے ساتھ آیا تھا۔ حملے کے وقت پیانو شیشے کے ٹکڑوں سے متاثر تو ہوا، لیکن یہ بڑی حد تک محفوظ رہا۔ اس پیانو کو اب تعلیمی مقاصد اور خصوصی پرفارمنسز میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ جوہری ہتھیاروں سے ہونے والی ہولناک تباہی کی یاد دہانی...
    چین میں ایک سات سالہ سفید گھوڑا ڈوب  رہے شخص کو بچانے کے بعد مر گیا۔ گھوڑا جس کا نام بیلونگ تھا جس کا مطلب ہے "سفید ڈریگن"، حال ہی میں اس وقت مر گیا جب اس نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔ بچاؤ کے چھ دن بعد، بیلونگ نے اچانک کھانا پینا چھوڑ دیا اور پاخانہ نہیں نہیں کرپاتا تھا۔ گھوڑے کو جلد ہی بخار ہو گیا جو طویل عرصہ جاری رہا۔ مقامی حکام نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بیلونگ کے علاج کے لیے بھیجنا لیکن اس کے باوجود بیلونگ زندہ نہ رہ سکا اور کچھ دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ گھوڑے کے مالک ییلیبائی نے بتایا کہ جب بیلونگ کو میں نے ڈوب رہے شہری...
    چین میں ایک شہری کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں شامل ہونے والا دلیر گھوڑا کچھ دن بعد بیماری کے باعث چل بسا۔  چینی میڈیا کے مطابق اس گھوڑے کی عمر سات سال تھی اور اس نے حالیہ دنوں میں اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈوبنے والے شخص کی جان بچائی تھی۔ گھوڑے کے مالک نے بتایا کہ اس کے جانور نے کبھی بھی پانی میں قدم نہیں رکھا تھا، مگر اس ریسکیو آپریشن کے دوران یہ گھوڑا پہلی بار دریا میں اتر کر ڈوبنے والے شخص کی مدد کے لیے پانی میں تیراکی کرنے لگا تھا۔ چینی ذرائع کے مطابق شہری کی جان بچانے کے چھ دن بعد گھوڑا اچانک بیمار ہو گیا، اس...
    لاہور میں پولیس کو دیکھ کر چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران جاں بحق منشیات فروش کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم علی رضا کی نشان دہی پر اس کے ماموں محمد اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو گھر کے باہر دیکھ کر محمد اسلم نےخوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کا...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ میں بزرگ شہری کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش کو جلا دیا۔ بورے والا: بیوی، بچوں پر تشدد کا ملزم پولیس حراست میں ہلاکبورے والا میں بیوی اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم قاضی احمد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزم نشے کا عادی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔دوسری جانب  بزرگ شہری کے قتل پر اہل علاقہ کی...
    لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل  کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا  اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک سے تو خوفزدہ ہو سکتے ہیں مگر چین سے نہیں کیونکہ ہم صدیوں سے پڑوسی ہیں جو جانتے ہیں چین ایسا ملک نہیں  جو دوسرے ملکوں میں مداخلت کرے  اور نہ چین قبضہ کرنے والا ملک ہے۔ پاک چین دوستی  انسانیت، اعتماد اور اعتماد پر مشتمل ہے۔ ہم اچھے موسموں کے دوست نہیں بلکہ تمام موسموں کے دوست ہیں۔ ہمیں چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ چینی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا چین کے صدر شی جن پنگ بہت ہی مضبوط اور ثابت قدم ہیں۔ چینی صدر بہت سی چیزوں کو سمجھتے ہیں جو دنیا نہیں سمجھتی۔ ہم...
    سمندرکے راستے پاکستانیوں کویورپ بجھوانے میں ملوث ایک اورمنظم گینگ بے نقاب ہوگیا، جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے5مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے5مسافروں سے پوچھ گچھ کی، مسافروں کی شناخت افتخاراحمد ، نصیراحمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاء الدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، مذکورہ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال گیاتھا، ثقلین مرتضی نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا...
    مردان: پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہونے والا کارکن شاہ نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والا پی ٹی آئی کارکن شاہ نواز 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا آج وہ انتقال کرگیا۔ کارکن کی نماز جنازہ جمعہ کو آبائی علاقہ پلوڈھیری میں ادا کرکے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کے صدر جنید اکبر، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ روز ایم پی اے طفیل انجم نے 10 لاکھ روپے...
    ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
    سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک  طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر اپنی  ہونے والی بہو کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ جاتلی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بھتیجی اور ہونے والی بہو کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر ہونے والے سسرکے ہاتھوں قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر اپنی بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا۔ ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی اور واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید...
    راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
    ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا  محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
    رسمیں اور گمراہیدراصل اسلام رسموں اور تہواروں کا مذہب ہے ہی نہیں۔ یہ تو ایک سیدھا اور معقول مذہب ہے، جو انسان کو رسموں کی جکڑبندیوں سے، کھیل تماشے کی بے فائدہ مشغولیتوں سے، اور فضول کاموں میں وقت، محنت اور دولت کی بربادیوں سے بچاکر، زندگی کی ٹھوس حقیقتوں کی طرف توجہ دلاتا ہے اور اْن کاموں میں آدمی کو مشغول کرنا چاہتا ہے جو دنیا اور آخرت کی فلاح و بہبود کا ذریعہ ہوں۔ ایسے مذہب کی فطرت سے یہ بالکل بعید ہے کہ وہ سال میں ایک دن حلوے پکانے اور آتش بازیاں چھوڑنے کے لیے مخصوص کردے اور آدمی سے کہے کہ تو مستقل طور پر ہرسال اپنی زندگی کے چند قیمتی گھنٹے اور اپنی محنت...
    انڈین شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سے شہرت پانے والے بہار کے سشیل کمار کو کون نہیں جانتا؟ 2011 میں KBC 5 میں 5 کروڑ جیتنے والے پہلے کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد وہ ہر گھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دولت کی چمک دمک میں انہوں نے سب کچھ کھو دیا، نشے کی لت میں پڑ گئے، اور آخر کار دودھ بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ KBC میں جیت کے بعد سشیل کمار کو ایک نئی پہچان ملی، وہ مہینے میں تقریباً 50 ہزار روپے کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے، لیکن لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور ان کی دولت کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا۔ 2020...
    وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، رواں سال 12لاکھ اضافی شہریوں کو پیکیج ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیا پر 10 ارب کی سبسڈی دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد رمضان پیکیج سے مستفید ہوں گے جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔10 لاکھ عام شہریوں کورمضان پیکیج کے تحت سستی اشیافراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا۔ حکومت ملک بھرمیں 800 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کرے گی،...
    ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والے ملزم فرقان عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور اس کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔ ...
    ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ 3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    —فائل فوٹو پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبر پی کے کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔ اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور سپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب...
    ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھو پیر پولیس نے حادثے میں شہری کی ہلاکت کے بعد فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے غفلت سے ڈرائیونگ کے دوران شہری کو جاں بحق کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ٹینکر ڈرائیور نے غفلت/تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 32 سالہ دانیال ولد محمد افضل کو ٹکر مار کر ٹائروں کے نیچے کچل دیا تھا۔واقعہ دو روز قبل منگھوپیر کے علاقے رئیس سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت  کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن نے “ٹائفون” کی تنصیب  کے لئے امریکی فریق کے ساتھ تعاون کیا، اپنی سلامتی اور قومی دفاع کو دوسروں کے حوالے کیا، اور یہاں تک کہ خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کے خطرات...
    ایک اطالوی ڈاکٹر سیکورٹی ادارے کی جانب سے زیر تفتیش آگیا ہے جب  اس نے اسپتال کی مشینری استعمال کرتے ہوئے اپنی زخمی پالتو بلی کا اسکین کیا اور اس کی جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر گیانلوکا فنیلی جو اٹلی کے پارینی اسپتال میں ریڈیولوجی اور نیورڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں اپنے اس اقدام سے ملک کے عوام کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اییک گروہ انہیں ایک ہیرو مانتا ہے جو زندگی کو اصولوں اور ضابطوں سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ اسے جان بوجھ کر اسپتال کے قوانین کو توڑنے کیوجہ سے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جانوروں کے کلینک میں ایک...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔   اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان...
    راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے...
    لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
    لاہور: ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں کار پر سوار ہو کر گھروں  کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر بمع الائے رم جیک کے ذریعے اتار لیتے تھے اور اس کے بعد گاڑی اینٹوں پر کھڑی کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین شامل ہیں۔ چوری شدہ ٹائرز خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا  ہے۔ اس حوالے سے پتا چلا ہے کہ ٹائر چور گینگ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چوری شدہ ٹائرز فروخت کرتا رہا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پریس...
    ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 ایج کی جھلک گزشتہ مہینے ہونے والے ان پیک ایونٹ میں کرائی جس میں اس کے پتلے ڈیزائن پر روشنی ڈالی گئی۔ اب اسمارٹ گیجٹ کے حوالے سے خبریں لیک کرنے والے آئس یونیورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس 25 ایج وزن میں گلیکسی ایس 25 (جس کا وزن 162 گرام ہے) سے کم ہوگا۔ لیکس کے ایک اور قابلِ بھروسہ ذریعہ میکس جیمبور نے بتایا کہ یہ فون دوسرے سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا اور مبینہ طور پر وہ مہینہ اپریل کا ہوگا۔ آخری بار سام سنگ نے چھ برس قبل کم وزن فلیگ شپ گلیکسی ایس 10 متعارف کرایا تھا، جس...
    وقاص احمد:سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا گیا ہے۔  یہ واقعہ گزشتہ روز کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا جب کانسٹیبل عرفان اور سب انسپکٹر عدنان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ لبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران سب انسپکٹر عدنان نے غصے میں آ کر کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
    سنگاپور: ایک 18 سالہ نِک لی کینامی ملزم نے سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کی، سنگا پور حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو قبل از وقت گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور حکام نے بتایا کہ ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کراسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا، جس نے مبینہ طور پر سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو...
    کراچی: ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی اور خاتمہ ہوگا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی...
    ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز...
    کراچی علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی میں دن دیہاڑے خاتون سے نازیبا حرکت، ساتھ موجود بچہ بھی سہم گیا موٹر سائیکل سوار شخص خاتون کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل سے غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو گلی میں جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لڑکی کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ...
    پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاؤں کالا کھتائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25 کلو پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ جعلسازی پر ملزم کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد ڈیری یونٹ سے تمام مال برآمد کیا گیا۔  تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل...
    کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14 نزد مصطفیٰ مسجد کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ملزم کی جناب سے خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔ ویڈیو پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔ جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بلاک 14 فیڈرل...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔  کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔  یاد رہے کہ کابینہ کا آج 23 واں اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نےسرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیاسرکاری ملازمین نےآج کااحتجاج اوردھرنا موخر کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کا آج ہونے والا احتجاج اور دھرنا موخر کر دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیا۔ ہےوزیراعظم شہبازشریف نےچارٹرآف ڈیمانڈکاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی 6رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ ہوں گےکمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ، کئی شہروں میں بارش کا امکان   مزید :
    کوئٹہ ،گدھا گاڑی والا بزرگ بھاری سامان لاد کر لے جارہاہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
    لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب...
    شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شگر پولیس نے سوشل میڈیا مبینہ طور پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔ شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا، اس بابت اطلاع موصول ہونے پر پر ڈی آئی جی بلتستان کے احکامات پر ایس ایس پی شگر اور ٹیم نے ملزم کو فوراً گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق بلاتاخیر ملزم کو قانون کی گرفت میں...
    کراچی: چاند اور مریخ بہت قریب آگئے، محسور کردینے والا نظارہ آج مشرقی آسمان پر نظر آئے گا۔ اسپارکو نے کہا کہ آج مشرقی آسمان پر غروب آفتاب کے بعد چاند اور مریخ ایک دوسرے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے (اسپارکو) نے کہا کہ 9 فروری (یعنی آج) آپ کو آسمان پر ایک مسحور کر دینے والا نظارہ چاند کے طلوع ہونے کے بعد نظر آئے گا، جب لگ بھگ مکمل چاند شام کو طلوع ہوا تو ہمارا پڑوسی سرخ سیارہ یعنی مریخ اس کے بالکل نیچے نظر آیا۔ درحقیقت مریخ کو دیکھنے کے لیے دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آنکھوں سے ہی اسے دیکھنا ممکن ہوگا، مریخ چاند کے جنوبی کونے...
    اسلام آباد : پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے،  بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔
    لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا .جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے. لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے. بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ سینیگال سے واپس آنے والے انسانی اسمگلنگ کا شکار مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کی شناخت حسن امجد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا جس پر پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ...
    ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارسلان نے چند روز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 خواتین پر تشدد کرکے ایک کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل ارسلان ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں گینگ ریپ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
    میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
    لاہور پولیس نے ستوکتلہ پولیس  نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے، سرگودھا کے رہائشی  کی بیٹی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی۔ ایف آئی آر کے مطابق  جہاں اسکی کلاس فیلوعمر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی، عمر  نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا،  ملزم عمر  نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنالی اور میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔ رپورٹ کے مطابق  تھانہ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ایک اور افغان دہشت گرد مارا گیا،6فروری کو سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوا۔ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی ہے ،مارا جانے والا افغان شہری افغانستان کے صوبے خوست کے ضلع سپیرا کا رہنے والا تھا۔
    وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ بورے والا روڈ اڈا 37 پھاٹک کے قریب پیش آیا، مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس سے بہن بھائی جاں بحق موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ میں خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیوربس سمیت موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
    کراچی:بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ سعودی عرب کی معروف کنسٹرکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ کے لیے ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم )برائے منصوبہ بندی اور انفرا اسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دے کر واپس سعودی عرب چلے گئے۔ منصوبے میں تاخیر میرے لیے شرمندگی کا سبب بن رہی تھی ٹرانس کراچی کے سابق جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا...
    بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
    لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران  ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
    ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے کہا کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے، ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق...
    امریکی ریاست الاسکا میں ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مصروف ہیں۔ طیارے میں 10 مسافر سوار تھے جن کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔ الاسکا کے محکمہ برائے عوامی تحفظ کے مطابق، بیئرنگ ایئر کاروان طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کی طرف جارہا تھا اور اس میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ حکام اس کے آخری معلوم مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یونالاکلیٹ، الاسکا کے مغربی حصے میں ایک چھوٹا قصبہ ہے جس کی آبادی تقریباً 690 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ نوم سے تقریباً 150 میل (240 کلومیٹر) جنوب مشرق میں اور انکریج سے 395 میل (640 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ بھی...
    روزگاہ کی تلاش میں کراچی آنے والے نوجوان کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ 5 فروری کی صبح 9 بجے کے قریب  بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 باغ ابن قاسم بارہ دری پارک کے قریب سے ایک نوجوان تشدد زدہ اور بیہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اورزخمی نوجوان کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی تھی کہ اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ پولیس نے فوری طور پر نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کی۔ زخمی نوجوان جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے مقتول نوجوان کا پوسٹ مارٹم کرایا...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافرمحمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی اسمگلر سے رابطے میں تھا۔ مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیگال پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر...
    کینیڈا کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو چرس کے زیادہ کے استعمال کی وجہ سے ایمرجنسی میں یا اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے، ان میں پانچ سال کے اندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے  کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔  یہ مسئلہ نوجوان آبادی میں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ چرس کو قانونی حیثیت دینے کے بعد اس کی کمرشل مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مطالعہ کے سرکردہ مصنف، ڈاکٹر ڈینیئل میران نے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج۔ب کی رہائشی رفعت بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ک) اور گڑ ھ کے علاقہ453 گ۔ب کے رہائشی عالم شیر کی بیٹی(و) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا۔جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی عامر کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان،رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے بلال کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم،منصور آباد کے علاقہ جت عمران کی اہلیہ(ن) کو ملزمان بلال وغیرہ،ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے نیدرلینڈ میں ایک مقام سے ایسے سونے اور چاندی کے سکّے دریافت کیے ہیں جن کو عیسائیت سے قبل اس وقت کے لوگ دیوتاؤں کی نذر کرتے تھے۔ ’شیطان کے مال‘ (Devil’s Money) کے طور پر جانی جانے والی یہ دریافت یورپ کے اس حصے میں عیسائیت آنے سے قبل انجام دی جانے والی رسومات پر روشنی ڈالتی ہے۔ نیدرلینڈ، شمالی جرمنی اور برطانیہ میں کچھ ایسے مقامات سامنے آئے ہیں جن کا موازنہ نورڈک دنیا سے کیا جا رہا ہے، جس کی عیسائیت سے پہلے کی رسومات کے متعلق بہتر فہم رکھا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق نورڈک علاقوں میں عیسائیت قبل موجود ان بت پرست گروہوں سے حاصل ہونے والی دریافتوں کا اطلاق باقی جرمینک نورڈک...
    مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی...
    سپریم کورٹ کے جج منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سے سپریم کورٹ کے جج منصور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے.موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں. ہمیں ان اثرات کو کم کرنے اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی، خوراک اور صحت موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں. موسمیاتی تبدیلی دیگر مسائل کو جنم دے سکتی ہے. قدرت اور اس میں موجود انسان دونوں ایک دوسرے پر منحصر ہیں. ہمیں بہتر ماحول کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا. جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکرنے اور پنجاب میں سیکنڈ ائیر، تھرڈ ائیراور فور تھ ا ئیرکے لیے ہونہار اسکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر نے اور ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی. اس کے علاوہ پنجاب میں لیپ ٹاپ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
    کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
    فیصل ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر محمد شہزاد عاصم کو گرفتار کیا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔(جاری ہے) ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے یونان جارہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھیں۔مذکورہ اسٹمپس کا آئی بی ایم ایس سسٹم میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ترقی جہاں سب کو حیران کر رہی ہے وہیں اب گوگل کی جانب سے حیرت انگیز طور پر انسانوں کی طرح سوچنے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے جیمنی 2.0 کے نام سے ایک نیا اے آئی ماڈل جاری کیا ہے۔ یہ ماڈل صارف کو بہتر جوابات دینے کے لیے سوالات کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کر سکتا ہے۔گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل(جیمنی2.0)کے نام سے متعارف کرایا ہے، یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کا مقابلہ...
    قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قصورکے نواح چونیاں میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جس دوران جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم بنام کوگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک رائفل 223 بور اور دو پسٹل برآمد کئے گئے ۔ پولیس کے مطابق شوکت ٹاؤن چونیاں کا رہائشی ملزم ناصر سعید بٹ مسلسل ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ،اس کے خلاف آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان...
    کراچی(نمائندہ جسارت)ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کے غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا...
    آج آپ کو بتاتے ہیں بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کی زندگی بھارتی ٹینس کی لیجنڈ ثانیہ مرزا نے بدل ڈالی، یہ شخص اس وقت ثانیہ مرزا کی مالیت کروڑوں روپے کا مالک ہے۔ ثانیہ مرزا بھارت کی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر کے ٹی وی ٹاک شوز پر اکثر نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2024 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے "خلع" کا مطالبہ کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے 'یاروں کی بارات' شو میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ شرکت...
     تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ بہت سادہ لفظوں میں بات کریں تو یہ اتحاد حکومت کیخلاف ہے ہی نہیں، حکومت کے خلاف تو تب ہوتا جب حکومت ہوتی، یہ الائنس بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب اگر وہ اس محاذ پر آ کے، اس مرحلے میں بھی آ کر اگر حکومت کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائیں گے تو پھر آپ نے اس الائنس سے کیا نتیجہ حاصل کرنا ہے.  تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے انڈیا کشمیر پر بات چیت کرے گا کیونکہ انڈیا اپنے آپ کو اس وقت مختلف لیگ میں سمجھتا ہے، انڈیا خود...
    لاہور کے علاقے چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم احمد معصوم 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں جاکر اس نے زیادتی کر دی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا جو اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ معصوم 8 سالہ حسنین کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری...
    لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ سے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اوباش ملزم موبائل میسجز اور یونیورسٹی جاتے ہوئے لڑکی کو تنگ اور آوازیں کستا تھا۔  ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کی بروقت کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
    کراچی: ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کےغرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کےنام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سےقبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سےڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیےانسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔ ڈائریکٹرکراچی...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلیے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں گرفتار کیے گئے ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔حکام کے مطابق ملزم پہلے بھی گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، اس دوران گداگری کی غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی...
    ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات بیان کردیں۔  سعد الرحمان جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں  8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں،وہ ان دنوں طلحہٰ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں، شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھاکہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ادریس نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا،ان الزامات کے بعد ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع...
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد  نے  کارروائی کرتے ہوئے  جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔ بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر...
    پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈکی بھائی، جو 8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں، حال ہی میں طلحہ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں۔ شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔ ادریس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا۔ ان الزامات کے بعد، ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئے، اور ایک ہفتے میں وہ 8.56 ملین سے 8.1 ملین...
    امریکا میں ایک شخص کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔ امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے جس پر مبینہ طور پر اپنے دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے کیونکہ دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔ 23 سالہ ایشٹن جوناتھن مین کو بندوق اور چرس کے استعمال کیوجہ سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ دن کے آغاز پر ہی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں سیکورٹی اہلکاروں کو گولی چلنے کی اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
    ایک بیان میں صدر آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک کاشتکاروں کو گنے کا نرخ مقرر نہیں کیا، جس کی وجہ سے چینی پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، زرعی ٹیکس کے نفاذ سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جو عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے صدر اور عام آدمی پارٹی کے بانی ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس کے نفاذ سے نہ صرف سندھ کی زراعت متاثر ہوگی بلکہ مہنگائی کا ایک طوفان بھی آئے گا، جس سے...