2025-04-15@06:12:56 GMT
تلاش کی گنتی: 764
«نے والا»:
(نئی خبر)
لندن: نیو یارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔ مزید پڑھیں: روس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر اسمتھ گروپ کی "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24 کے دوران بھارت کو 70 سے زائد انتہائی حساس 'ٹائر 2' ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی،...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپین پولیس کے تفتیش کاروں نے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈوفائل نیٹ ورک کڈ فلکس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو آف لائن کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کے ہاتھوں چائلڈ پورنوگرافی، جنسی ہراسگی اور فراڈ کے ملزمان گرفتار یورو پول نے بتایا ہے کہ 31 ممالک کے تفتیش کاروں نے مل کر دنیا بھر میں تقریباﹰ 18 لاکھ صارفین والے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈو فائل نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے۔ یوروپول نے مزید بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث 79 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس کارروائی کی قیادت جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے فوجداری پولیس آفس...
لاہور: پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اپنی بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والے شخص کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی حدود میں شوہر نے بیوی پر چھری سے حملہ کیا تھا، پولیس نے ملزم جمال شاہ کو صرف ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ چھری کے وار سے زخمی ہونے والی 42 سالہ نگینہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق کاچھوپورہ کی رہائشی نگینہ پر شوہر جمال شاہ نے بدکرداری کا الزام لگایا، لڑائی بڑھنے پر شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کردیا۔...
نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل شکستوں پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نیوزی لینڈ سے ٹی20 انٹرنیشنلز اور پھر مسلسل 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ہار پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ سیریز میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کرکٹرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرول کیا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں...
45 کروڑ سیلری لینے والا بھارتی انجینئر جنسی اسکینڈل کے باعث عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی کاروباری رہنما پھنیش مورتی جنہوں نے آئی ٹی انڈسٹری پرگہرے نقوش چھوڑے، بنگلورو کی متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا اور پیشہ ورانہ سفر 1987 میں سوناٹا سافٹ ویئر سے شروع کیا، جہاں انہوں نے پانچ سال تک سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں انہوں نے انفوسس میں نوکری شروع کی جہاں وہ گلوبل سیلز ہیڈ بن گئے، وہاں انہوں نے کمپنی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایک دہائی کے دوران اس کی آمدنی کو 2 ڈالرز ملین سے بڑھا...
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
--فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں فائرنگ تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔گھوٹکی میں کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیربخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطا بق ڈاکوعلی حسن جھکرانی کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر تھی
لاہور: اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی...
انسداد دہشتگردی عدالت/جوڈیشل کمپلیکس مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری سے متعلق کیس میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ پشاور سے منگوایا گیا تھا۔ اسلحہ ارمغان کے والد کامران قریشی نے علاقہ غیر سے خریدا تھا۔ پولیس نے ملزم کامران قریشی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلہ و دیگر مقدمات میں جیل میں ہے۔ ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی بھی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں جوڈیشل کسٹڈی میں ملیر جیل میں ہے۔ کامران قریشی سے اسنائپر و رائفل سمیت بھاری مقدار میں گولیاں...
یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لونڈ قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز صادق آباد (آئی پی ایس )پنجاب کے شہر صادق آباد میں یوٹیوب چینل بنانے کی وجہ سے مشہور کچے کے انتہا مطلوب ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا عمر لونڈ قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جمالدینی والی کے قریب ڈاکوں کی فائرنگ سے تین افراد کے قتل ہونے کا واقعہ پیش آیا، مارے جانے والوں میں عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور راہ گیر خالد دھنوانی شامل ہیں۔حکام کے مطابق مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا، حملہ آوروں نے ہلاک ڈاکو کے قتل کا بدلہ لیا۔
صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی کے قریب ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ممکنہ طور پر بدلے کی کارروائی ہو سکتا ہے، کیونکہ شاہد لونڈ کے قتل کے بعد اس کے ساتھیوں کی جانب سے انتقامی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ نومبر 2024 میں شاہد لونڈ کو مبینہ طور پر اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر...
علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔
گوگل اینڈرائیڈ کے سیکیورٹی فریم ورک میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون پرائیویسی کے معیارات کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا تاہم، بہتر تحفظ کے لیے کی جانے والی تبدیلیاں قدرے پرانے موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ایسے میں متاثرہ صارفین کو گوگل والٹ اور اور دیگر بینکنگ ایپس اپ گریڈ کرنی ہوں گی۔ اینڈرائیڈ سیکیورٹی پالیسی میں اہم تبدیلی گوگل پلے انٹیگریٹی API کو مزید محفوظ، تیز اور پرائیویسی پر مرکوز بنانے کے لیے اس کی اوور ہالنگ کر رہا ہے، لیکن یہ تبدیلی صرف اینڈرائیڈ 13 یا اس...
لاہور: نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
بغیر عملے کے سگنس خلائی جہاز جمعے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس روانہ ہوجائے گا۔ اس جہاز نے 4 ٹن سے زائد سامان، تجربات میں استعمال ہونے والے سائنسی آلات، تجارتی مصنوعات، ہارڈ ویئر اور دیگر سامان خلائی اسٹیشن پہنچایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے جہاز کی اسٹیشن سے واپسی ناسا کی جانب سے آن لائن براہ راست دکھائے جانے کا انتظام کیا گیا۔ روانگی کا آغاز زمین سے اس وقت کیا جائے گا جب کنٹرولرز روبوٹک آرم کو کمانڈ بھیجیں گے جو ماڈیول کو آئی ایس ایس پورٹ سے انڈوک کرنے کے لیے پوزیشن دے گا جہاں یہ اگست 2024 سے موجود ہے۔ مزید پڑھیے: خلائی...
پنجاب کے ضلع عارف والا میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں پیش آیا۔ چور جب کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر گیا تو قریباً 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔ چور نے خود ہی ریسکیو 1122 کو کال کرکے مدد کے لیے پکارا، جس پر عملے نے لوکیشن پر پہنچ کر چور کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چوری...
جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11اپریل کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں میں سے 2 کی سپریم کورٹ میں تعینانی پر غور ہوگا۔
لبنانی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 1973 کے بین الاقوامی کنونشن نے نسل کشی کو ایک بین الاقوامی جرم تسلیم کیا اور نسل پرستانہ جبری اقدامات کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک کالم لکھا۔ یہ کالم لبنانی روزنامے "الاخبار" میں شائع ہوا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے، ان کی عزت و وقار کے تحفظ اور انصاف کے نفاذ کے اپنے عہد پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ مظلوم فلسطینی عوام دہائیوں سے صیہونی رژیم کے ہاتھوں وحشیانہ قبضے، نسلی امتیاز کی پالیسیوں، جبری بے...
پنجاب میں کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مدد دے گی گزشتہ کچھ دنوں سے صوبے میں دن کے اوقات میں گرمی اور خشکی کا راج تھا جبکہ راتیں قدرے ٹھنڈی محسوس کی جا رہی تھیں تاہم نئے بارش کے سسٹم کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت...
لاہور: بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں چند ہفتوں سے راتیں ٹھنڈی اور دن میں موسم گرم اور خشک دیکھا جا رہا تھا، جس کے بعد نیا بارش کا سسٹم صوبے میں داخل ہونے کے نتیجے میں آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور تیز ہوا چلنے کی توقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے...
لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے کہا کہ ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے، آئندہ مہینوں میں بھی ملک بھر میں دن کے وقت درجۂ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئی ہیں، پنجاب اور کے پی میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔سعودی عرب کے شہر ابھا میں موسلا دھار بارش ، ژالہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بدھ کے دن وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان پر پیکا ایکٹ کے تحت آرمی چیف عاصم منیر کے خاندان کی تصاویر دکھانے والے صحافی احمد نورانی کی خبر شیئر کرنے اور ملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا کا الزام عائد کرتے ہوئے دس روزہ ریمانڈ کی درخواست کی۔ تاہم سول عدالت نے دو دن کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے وحید مراد کو ایف آئی اے کا سپرد کر دیا۔ یاد رہے کہ صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کو بھی ایک ہفتہ قبل رات کے اوقات میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔...
لاہور میں معذوری کا بہانا بنا کر بھیک مانگنے والا ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگتا تھا۔ بھکاری معذوری کے روپ میں سادہ لوح شہریوں سے متعدد بار پیسے بٹور چکا ہے۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے چھپائے گئے دونوں بازو قمیض سے نکال لیے۔ مزید پڑھیں: تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے معذوری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ شہر میں ٹریفک سگنلز،بازاروں اور شاہراوں پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔
گجرانوالہ: ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان کے مطابق موریطانیہ سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر علی اسد سے پوچھ گچھ جاری ہے، وہ فلائٹ نمبر FZ.337 کے ذریعے سینیگال سے سیالکوٹ پہنچا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گجرات کے رہائشی علی اسد نے کچھ عرصہ قبل وزٹ ویزہ پر فیصل آباد ایئرپورٹ سے سینیگال کا سفر کیا تھا اور وہاں سفیان نامی ایجنٹ کے رابطے میں آیا۔ ایجنٹ نے 35 لاکھ روپے کے عوض اسے یورپ بھجوانے کا معاہدہ کیا۔ موریطانیہ پہنچنے پر علی اسد کو سمندر کے راستے غیر قانونی طریقے سے...
بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے...
لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے آئی تھی، اسپتال OPD میں موجود گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی...
---فائل فوٹو آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ... ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد...
لاہور: وطن عزیز آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے کا اعزاز رکھتا ہے جو اس کی ’’سافٹ پاور‘‘ بھی بن رہے ہیں۔ چند ماہ قبل اطالوی ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ پاکستانی پہاڑی سلسلوں میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں۔ یہ پاکستان اور بھارت کے ’’30 کروڑ‘‘ باشندوں کو زرعی و گھریلو مقاصد کے لیے ’’75 فیصد‘‘ پانی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سالانہ لاکھوں سیاح انھیں دیکھنے آ سکتے ہیں۔ بْری خبر یہ کہ گلوبل وارمنگ سے یہ تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں۔ مشہور پاسو گلیشیئر پچھلے تیس برس سے ’’10 فیصد‘‘ پگھل چکا ہے۔ انھیں ختم ہونے سے...
شارجہ(نیوز ڈیسک) شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی...

بانی پی ٹی آئی منگل ‘ جمرات کی ملاقات بحال ‘ ملنے والا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا : اسلا م آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات بحال کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی، جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جیل ملاقاتوں سے...
پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، حادثے کے دوران جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نامی شخص اپنی حاملہ بیوی کے ہسپتال سے چیک اپ کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران ملیر ہالٹ سے شارع فیصل کی جانب تیزی سے آنے والے واٹر ٹینکر نے ان...
کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔ حادثہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ہوا، جہاں واٹر ٹینکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پولیس نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے زخمی حالت میں ہی بچے کو جنم دیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب جارہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ ملیر ایکسپریس وے پر 6 روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 8 سالہ بچہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے ملیر ایکسپریس وے ندی شرافی گوٹھ کے قریب 17 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ھونے والا بچہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹور گیا۔ مزید خبریں: کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ محمد احسن ولد محمد عادل کے نام سے کی گئی ، پولیس...
— فائل فوٹو فیصل آباد میں ایک کارروائی میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں، یہ گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک بھجوانے میں ملوث ہے۔ سندھ سے 10 ایف آئی اے افسران کا بلوچستان تبادلہ، مزید 24 کی لسٹ تیاربلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کے لیے صوبہ سندھ سے ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلے کر...
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں صرف تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری پکڑا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم ایک عرب شہریت سے تعلق رکھنے والے بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس سے 14 ہزار درہم ( 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم برآمد ہوئی، یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس سلسلے میں ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے، جس...
لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر...
شارجہ: شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی ٹیم...
رپورٹ: عامر باجوئی کراچی سینٹرل جیل میں قید باصلاحیت قیدی محمد ایاز نے قیدی بن کر و ہ کام کردکھایا جو دوسرے قیدیوں کے لیے بھی کامیابی کا سبب بنا۔ ہنر و فن کے چرچوں سے بام عروج تک پہنچنے والے محمد ایاز 12 سال سے کراچی سینٹرل میں قید ہیں، ایاز خاندان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئے ہیں۔ ایاز نے جیل میں رہتے ہوئے جو پینٹنگز بنائیں وہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں، اس رقم سے انہوں نے نہ صرف اپنی والدہ کو عمرہ کروایا بلکہ اپنی بہن کی شادی بھی کروا دی۔ تفصیل اس رپورٹ میں، آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک لگاتار باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلانٹا میں مقیم ان جارجیائی باشندوں نے صبح 10 بجے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں اپنا گیم مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 23 کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 64 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے وقفے کے دوران بھی کوشش کی کہ اس مدت میں وہ جم کے اندر ہی رہیں۔ 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک جاری رہنے والے اس کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا۔ اس ریکارڈ توڑ کوشش سے جمع...
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے، ملزم محمد اظہر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی سفر کررہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں، مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ملازمت اور رہائشی ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے وہ ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس نے اسے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ویزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ...
راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔ دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے جانے والا ون ڈے میچ قرار دیا گیا ہے۔ اس میچ نے ورلڈکپ 2023 سے 23 فیصد زائد ویورشپ حاصل کرکے انڈیا میں کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد ریکارڈ حاصل کیا۔ آئی سی سی کے مطابق اسٹار اسپورٹس پر اس میچ کی براہ راست نشریات کو 137 ارب جبکہ جیو ہاٹ اسٹار چینل پر 110 ارب منٹس کا ’واچ ٹائم‘ مل گیا جو انڈیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی دعویٰ جھوٹ، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی آئی سی سی کے بیان کے...
کراچی: جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ورک/ریزیڈنٹ ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ۔ مذکورہ ایجنٹ...
لاہور: بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔ راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید...
شہر قائد میں دماغ کو کھانے والا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا، جس میں بتایا وائرس کی بڑی وجہ غیر قانونی واٹر ٹینکر کے ذریعے زیر زمین پانی کی سپلائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دماغ کو کھانے والا جراثیم ’نگلیریا‘ ایک بار پھر متحرک ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے شہر میں نگلیریا کی سب سے بڑی وجہ غیر قانونی زیرِ زمین پانی کی فروخت ہے ، جو واٹر ٹینکر کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کی 50 یونین کونسلوں سے پانی کے لیے گئے نمونوں میں سے 95 فیصد میں نیگلیریا مثبت آیا تھا۔ شہر کی آدھی سے زیادہ آبادی ٹینکر کا پانی خریدتی...
ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے 16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔ ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا...
راولپنڈی میں دوست کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کلر سیداں پولیس نے چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ارسلان نے پرانی رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سروس اسٹیشن میں جھگڑا، شاگرد نے استاد کو قتل کردیا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ...
لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔ ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔
جاپان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان ” دی بلیو سامورائی” نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوانے والا پہلا ملک بن گیا۔ جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ بحرین کیخلاف میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66 منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87منٹ) کے گول فتح میں معاون رہے، جاپان تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی کی سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جہاں وہ تین مقابلوں میں حصہ لے گا۔...
لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے،...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹے کی خواہش میں بیٹیوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے اور ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔ مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایسے جوڑے کی کہانی سامنے آئی ہے جن کی 9 بیٹیاں ہیں اور ان سب کا نام ایک جیسا ہے۔ ان سب کے نام میں Di موجود ہے جس کا مطلب بھائی ہوتا ہے۔ ناموں کے اس غیر معمولی انتخاب سے خاندان کی جانب سے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چینی صوبے جیانگسو کے گاؤں ہویان سے تعلق رکھنے والی 9 بہنوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور ان کے 81 سالہ فادر جائی نے ان کے ناموں...
---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم حیدر سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جعفر ایکسپریس واقعہ، پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کا 3روزہ ریمانڈڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے ملزم حیدر سعید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل، ہمت اور سڑکوں پر دیں گے، بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہی ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاست صرف شور شرابے کا نام نہیں ہونا چاہیے، اج جو وائٹ پیپر جاری کیا گیا یہ قابل قدر قابل ستائش کاوش ہے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کیا پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بجائے فسطائیت کی ریاست ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل سےدیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے، ابھی بڑے امتحان ہیں ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے۔ پنجاب میں ہم نےنئی تحریک دیکھی ہے جس کو ہم فہم، فراست...
قصور: ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔ تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ Tagsپاکستان
---فائل فوٹو نصیر آباد میں زیرِ زمین چھپایا گیا 8 کلو وزنی بارودی مواد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ سی ٹی ڈی تھانے میں بچ جانے والا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیاسوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں بچ جانے والا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد اور بیٹریاں گوٹھ حمید خان میں ویران مقام پر چھپائی گئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد کسی تقریب میں تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کی اطلاعات تھیں۔
آپ نے پراٹھے کی کئی اقسام کے بارے میں سنا ہو گا جس میں آلو والا پراٹھا، گوبھی والا پراٹھا، پالک والا پراٹھا، مولی والا پراٹھا اور چینی والا پراٹھا وغیرہ شامل ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے گلاب جامن والے پراٹھے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکاندار کو گلاب جامن والے پراٹھے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار آٹے کے پیڑے میں گلاب جامن بھرتا ہے اور اس سے پراٹھے تیار کرنے کے بعد اس کے اوپر شیرہ بھی ڈالتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz) ویڈیو سوشل...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو منزلہ مکان کی چھت سے گرنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6 بی انار کلی بینگلوز کے قریب گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔تاہم، سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے مضروب کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ عارف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ مکان کی دوسری منزل پر سولر پلیٹ لگانے کے دوران منگل کی شام بلندی سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا...
قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں، سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں، سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں افطار کے بعد ایک عادت ایسی ہے جو روزہ رکھنے والے افراد کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین صحت افطار کے فوری بعد سونے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جسم کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے۔ رمضان میں افطار کے فوراٰ بعد سونے سے ہاضمے پر اثر پڑتا ہے اور خصوصاً کھانا مرغن ہو یا اس میں چینی شامل ہو تو وہ کھاتے ہی سونے سے ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔ افطار کے فوراً بعد سونا رات کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور یہ نیند کے معیار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایسا کرنا تھکاوٹ اور سستی کا باعث بن سکتا ہے جو...
سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے ایک پرچی پر ”Karachi Coming Soon“ لکھ کر بھی وائرل کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کی چاکنگ میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے کراچی میں تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے ایک اہم کارکن خلیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نور ولی گروپ سے ہے اور وہ افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے۔ ملزم نے گزشتہ سال دسمبر میں مزارِ قائد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیوز بنا کر...
لاہور: پولیس نے 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم سلیمان اسے ورغلا پھسلا کر قبرستان میں لے گیا اور بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچے کے والد اسحاق کی مدعیت میں نامزد ملزم سلیمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام نے فوری ایکشن لینے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو...
لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...
کراچی: ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ ایس پی...
کراچی: کورنگی میں پیر کو تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ مقتول...
ملیر میں خود سوزی کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہونے والا شخص دوران جان کی بازی ہار گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ واقعہ کھوکھرا پار 5 نمبر چمن کالونی میں پیر کی صبح ایک گھر کے باہر پیش آیا جس میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی تھی۔تاہم، وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ اقبال کے نام سے کی گئی جو کے نشے کا عادی تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔تاہم پولیس اس حوالے...
فوٹو: فائل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزار رشوت، ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ملزمان...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد شیئرکیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی حمایت اورتشہیرمیں ملوث ہے، ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں یاد رہے کہ چند روز قبل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر اس میں موجود خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔دہشت گردوں کے حملے...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری بنی گالا اسلام آباد میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اس کے علاوہ ملزم مختلف پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مواد پھیلانے...
اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز...
گزشتہ دنوں امریکا اور دنیا کے کچھ خطوں میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا۔یقیناً کروڑوں افراد نے اس نظارے کو دیکھا ہوگا مگر چاند پر موجود ایک اسپیس کرافٹ نے اسے بالکل مختلف انداز سے پیش کیا ہے۔امریکی نجی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کے بلیو گھوسٹ لونر لینڈر نے چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی۔2 مارچ کو چاند پر اترنے والے اسپیس کرافٹ نے 14 مارچ کو سورج، زمین اور چاند کی ایک قطار میں اکٹھے ہونے کے موقع پر یہ تصویر کھینچی۔کمپنی کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا میں سے سورج گرہن کا نظارہ...
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں میں بیوہ خاتون و اس کے جیٹھ کے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے سمیت 2 بھائیوں اور نقدی و زیورات غائب کرنے پر پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسماتہ لبنی بی بی نے تھانہ صدر بیرونی کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ بیوہ اور نجی سکول میں آیا کی ڈیوٹی کرتیں ہوں، اسکول والوں نے جگہ خرید کردی جس ایک این جی او نے گھر بنا کر دیا ہے، میں خود جیٹھ کے گھر رہتی ہوں جب کہ چھوٹا بھائی فرحان میرے زیر تعمیر مکان پر رہتا جو دیکھ بھال کرتا ہے۔ 2 ماہ قبل میرا بڑا بھائی زبیر بھی میرے...
راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک برطانوی شخص کو سیاحتی ویزے پر 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ 60 سالہ شخص جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ برطانوی شہری اپنے ویزے کے توسیعی عمل ہونے کا بہانہ کرکے پولیس کی جانچ پڑتال سے بچتا رہا۔ تاہم وہ بالآخر شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پکڑا گیا۔ افسران نے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے باقاعدہ آمدورفت والے علاقوں پر چھاپا مارا اور برطانوی شہری کو پایا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔...
ماہرین فلکیات نے سیارہہ زحل کے گرد چکر لگانے والے 128 نئے چاندوں کو دریافت کرلیا ہے جس کے بعد کُل تعداد 274 ہوگئی ہے۔ اس دریافت شدہ نئی تعداد سے یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ سیارے کے اتنی بڑی تعداد میں چاند کیوں ہیں؟۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سے ہمیں نظام شمسی کے ارتقاء کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ دریافتوں سے زحل کے چاند کی کل تعداد 274 ہو گئی ہے جو مشتری سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے اور دوسرے سیاروں کے گرد معلوم چاندوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے کہا کہ زحل...
7 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑی کارروائی میں کم سن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں تلاش لوئر دیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے 7 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا، سفاک ملزم نے غیر اخلاقی اور بدترین عمل کی ویڈیوز بنائی۔ بیان کے مطابق متاثرہ کمسن بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے آتی تھی، ملزم نے معصوم بچی کے والدین...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بناکر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی جنہیں چھاپہ مار کارروائی میں لوئر دیر کے علاقے تلاش سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے 7 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ بیان کے مطابق متاثرہ کمسن بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے آتی تھی، ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے مذکورہ ویڈیوز ان کے ساتھ بھی شیئر کیں اور والدین کو کیس...
پنجاب کے شہر فیروز والا کے امتحانی سینٹر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل میں مدد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ٹاسک فورس ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سے موبائل فون اور امیداروں کو بھیجے گئے پیغامات اور رول نمبر سلپ بھی برآمد کرلیے گئے۔ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سے 17 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں، رقم کی منتقلی کے ثبوت مل گئے۔سپرنٹنڈنٹ دوسرے سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے رول نمبر کے تبادلے میں بھی ملوث پایا گیا، سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
انگلینڈ کے ایک چڑیا گھر نے کہا کہ دماغ کی سرجری کروانے والا پہلا بھورا ریچھ ہائبرنیشن سے بیدار ہو گیا ہے اور بظاہر اچھی صحت میں ہے۔ وائلڈ ووڈ ٹرسٹ نے کہا کہ بوکی نامی ریچھ نے اکتوبر میں دماغ کے سیال کے لیے دماغی سرجری کروائی تھی۔ اس سے پہلے کہ جانور سردیوں میں ہائبرنیشن میں چلا جائے۔ عملے نے کہا کہ وہ حتمی صحت کے حوالے سے اس وقت تک یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک موسم بہار تک اس کے اثرات نہ دیکھ لیے جائیں۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم نے اس نوجوان ریچھ میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے۔ وہ متحرک ہے، وہ زندہ دل ہے...
ملک بھر میں بذریعہ ہوائی جہاز سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان دنوں سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کافی حد تک کمی واقع ہوچکی ہے اور 30 سے 35 ہزار روپے کے درمیان ملنے والا ٹکٹ اب 13 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ ٹکٹ میں خاطر خواہ کمی کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ قیمت کا تعین طلب اور رسد کی قوت کرتی ہے اور جب بھی ڈیمانڈ نیچے جائے گی تو کرائے کم ہوں گے اور جب ڈیمانڈ اوپر جائے گی تو قیمتیں بھی اسی اعتبار سے بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں یا دیگر تہواروں میں جب ڈیمانڈ...
لاہور میں 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹں ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں قیصر سواتی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی آئی ڈوبر آرگنائزیشن (RIDO) میں آنکھ، دانت اور گردوں کے مریضوں کا مفت اور رعایتی فیسز میں علاج کیا جاتا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کے تحت پاکستان میں 3 بڑے میڈیکل ہسپتال چل رہے ہیں، پنجاب میں ڈائیلائسز کا سب سے بڑا اسپتال ریڈو کے تحت چل رہا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کو 49 سال ہوگئے ہیں، 100 روپے فیس لیتے ہیں، اس آرگنائزیشن میں آنکھوں کا 50 ہزار روپے والا علاج صرف 15 ہزار روپے میں کیا جاتا ہے۔ شروع میں آرگنائزیشن صرف آنکھوں کے علاج کے لیے قائم کی تھی، مگر ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بڑھتا گیا۔ گزشتہ سال ہمارا بجٹ 22 کڑور روپے...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔ قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث...
جدید سائنسی تحقیق نے طب کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی اور جرمنی کی یونیورسٹی آف بائرُتھ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز شفایاب کرنے والا ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو صرف چار گھنٹوں میں 90 فیصد زخم کو ٹھیک کر سکتا ہے اور 24 گھنٹوں میں مکمل بحالی ممکن بنا دیتا ہے۔ یہ نیا جیل قدرتی انسانی جلد کی خصوصیات کو نقل کرتا ہے اور زخموں کی تیز رفتار شفا، مصنوعی جلد کی ترقی اور طبِ احیاء (Regenerative Medicine) میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ انسانی جلد قدرتی طور پر لچکدار، مضبوط اور خود کو ٹھیک کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے، لیکن سائنسی دنیا کے لیے...
پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلال نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیو رضویہ سوسائٹی کے رہائشی ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے کم سن بچوں کو دیے گئے دھمکی آمیز پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ملزم آغا سرور کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا، ملزم امریکی بچوں کی ویڈیوز بنانے اور دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم آن لائن امریکی بچیوں سے دوستی کر کے نازیبا ویڈیوز...
کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیاب وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق آغا سرورعباس نامی ملزم کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے جو کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم سے موبائل،لیپ ٹاپ اورپورن...
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثناء جاوید، جو پہلے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اب اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں، رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ان کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے—کیا وہ امید سے ہیں؟ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی، جس پر انٹرنیٹ صارفین کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس شادی سے پہلے، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کیں، اور دو الگ الگ خاندانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد بننے والی اس نئی جوڑی کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ View this...