بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل، ہمت اور سڑکوں پر دیں گے، بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہی ہے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاست صرف شور شرابے کا نام نہیں ہونا چاہیے، اج جو وائٹ پیپر جاری کیا گیا یہ قابل قدر قابل ستائش کاوش ہے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کیا پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بجائے فسطائیت کی ریاست ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل سےدیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے، ابھی بڑے امتحان ہیں ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے۔ پنجاب میں ہم نےنئی تحریک دیکھی ہے جس کو ہم فہم، فراست اور حوصلے و ہمت کے ساتھ چلائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت افغانستان کو پاکستان کے خلاف فنڈنگ ہو رہی ہے، بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا ہے۔ ہم نے اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، ہم نے ہمیشہ امن کی بات کرنی ہے اور آج بھی افغانستان و بلوچستان میں امن کی بات کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بلوچستان میں
پڑھیں:
یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ہونے والے نغمے کے ٹیزر میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ نغمہ یوم پاکستان پر ریلیف کیا جائے گا۔
یہ نغمہ پاکستانیوں کے جوش، ولولے اور یکجہتی کی عکاسی کرے گا جس کو ’’ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔
نئے ملی نغمے کے ذریعے ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان کا پیغام دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کو بھی نغے کا حصہ بنایا گیا ہے۔