لاہور:

تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔

ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔

سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرکاری لائن سے آئل چوری کے معاملے میں بڑی پیش رفت، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی کے علاقے سے سرکاری لائن سے بڑی مقدار میں آئل چوری کے معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے اور چند پولیس افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری لائن سے آئل چوری میں ملوث 6 ملزمان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے ایک اور آئل ٹینکر پکڑا گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25 ہزار کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر پکڑا تھا، ان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے آئل چوری کرنے کے لیے ویئر ہاؤس کرائے پر لیا اور اس کے اندر سے کھدائی کر کے سرنگ بنائی، اور 150 فٹ کھدائی کر کے لائن تک پہنچے اور اس پر کلپ لگایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ویئر ہاؤس کے اندر سے سڑک کنارے گرین بیلٹ تک کھدائی کی، ملزمان رمضان المبارک کے دوران روز ہزاروں لیٹر آئل چوری کر رہے تھے، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کو 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل کی چوری میں چند پولیس افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، اور کروڈ آئل کی چوری میں ملوث پولیس افسران کو شناخت کر لیا گیا ہے، جس پر اعلیٰ پولیس افسران نے خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والا کسٹم انسپکٹر جیل منتقل
  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • لاہور: 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
  • پشاور: پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
  • وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں پولیس نے آگاہی مہم شرو ع کر دی
  • بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق
  • کراچی: آئل لائن سے تیل کی چوری، 8 ملزمان گرفتار
  • سرکاری لائن سے آئل چوری کے معاملے میں بڑی پیش رفت، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا
  • راولپنڈی:10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار