یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لونڈ قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لونڈ قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
صادق آباد (آئی پی ایس )پنجاب کے شہر صادق آباد میں یوٹیوب چینل بنانے کی وجہ سے مشہور کچے کے انتہا مطلوب ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا عمر لونڈ قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جمالدینی والی کے قریب ڈاکوں کی فائرنگ سے تین افراد کے قتل ہونے کا واقعہ پیش آیا، مارے جانے والوں میں عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور راہ گیر خالد دھنوانی شامل ہیں۔حکام کے مطابق مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا، حملہ آوروں نے ہلاک ڈاکو کے قتل کا بدلہ لیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمر لونڈ
پڑھیں:
لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
لاہور:اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔