کراچی:

ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی

ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ 

ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ملزم عادل نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقعے نجی ہوٹل کے کمرے میں  سابقہ اہلیہ ارم کو قتل کیا تھا۔ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابقہ اہلیہ

پڑھیں:

راولپنڈی: بیوہ خاتون گھر میں اہل خانہ پر تشدد، لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں میں بیوہ خاتون و اس کے جیٹھ کے  گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے سمیت 2 بھائیوں اور نقدی و زیورات غائب کرنے پر پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسماتہ لبنی بی بی نے تھانہ صدر بیرونی کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ بیوہ اور نجی سکول میں آیا کی ڈیوٹی کرتیں ہوں،  اسکول والوں نے جگہ خرید کردی جس ایک این جی او نے گھر بنا کر دیا ہے، میں خود جیٹھ کے گھر رہتی ہوں جب کہ چھوٹا بھائی فرحان میرے زیر تعمیر مکان پر رہتا جو دیکھ بھال کرتا ہے۔

2 ماہ قبل میرا بڑا بھائی زبیر بھی میرے مکان میں شفٹ ہوگیا، زبیر آئیس کا نشہ کرتا ہے،  اس کے پاس فیصل نامی پولیس اہلکار اور دیگر تین افراد بھی آتے اور وہ سب مل کر نشہ کرتے۔

11 مارچ کو رات گئے  گھر موجود تھے، رات گیے چند باوردی پولیس والے نشے کی حالت میں دیوار پھلانگ کر جیٹھ کے گھر داخل ہوئے، جن کے ساتھ میرا بھائی زبیر اور فیصل نامی پولیس اہلکار بھی تھا، میرے بڑے بھائی زبیر نے میرے جیٹھ کو آواز دی کہ آپ سے کام ہے اور کمرے سے باہر بلوایا اور باہر ان افراد نے انھیں مارنا شروع کر دیا، کپڑے پھاڑ دیے اور رہائشی کمرے اور گھر کی تلاش شروع کردی۔

ختون نے بتایا کہ مجھے لوگ زکواتہ وغیرہ دیتے ہیں، ایک لاکھ  رقم اور ڈھائی تولے زیورات بیثی کی شادی کے لیے جمع کر رکھے تھے، وہ اور دیگر  قیمتی سامان اٹھا کر لے گیے۔

تمام پولیس والے گھر میں زبردستی داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، دونوں بھائیوں کا معلوم نہیں، کہاں ہیں، اب پولیس والے فون کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں،  تمھارے گھر والوں کو تہس نہس کردیں گے، مزید رقم دو بصورت دیگر تمھارے جیٹھ وغیرہ کو منشیات کے مقدمے میں پھانسا دیں گے۔

مجھے اور میرے گھر والون کو ان کے مظالم سے نجات دلاکر سخت قانونی کارروائی کی جائے، ادھر کھلی کچہری میں شکایت پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لیا اور ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو انکوائری کا حکم دیا۔

ابتدائی انکوائری میں الزمات درست پائے جانے پر تھانہ دھمیال کے کانسٹیبل فیصل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل فیصل تھانہ دھمیال میں تعینات تھا جس کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

سی پی او راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنے افعال و کردار میں زیادہ محتاط اور ذمہ دار ہونا چاہیے اختیارات سے تجاوز، تشدد یا ناروا سلوک کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں مذکورہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے، ایسے افراد کو محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے مزار میں دھمکی آمیز چاکنگ کرنے والا خارجی دہشت گرد گرفتار
  • 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ کہنا بند کریں، سائرہ بانو نے بیان جاری کردیا
  • .ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار
  • جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
  • سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
  • راولپنڈی: بیوہ خاتون گھر میں اہل خانہ پر تشدد، لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
  • راولپنڈی:10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ کےلیے جذباتی پیغام وائرل