لاہور: فائرنگ سے چار افراد کو زخمی کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر مملکت کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، یہ بلوچستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔(جاری ہے)
جاری بیان میںصدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں،دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔