سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
7 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
7 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑی کارروائی میں کم سن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں تلاش لوئر دیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے 7 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا، سفاک ملزم نے غیر اخلاقی اور بدترین عمل کی ویڈیوز بنائی۔
بیان کے مطابق متاثرہ کمسن بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے آتی تھی، ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے مذکورہ ویڈیوز ان کے ساتھ شئیر کیں، ملزم نے لڑکی کے والدین کو کیس خارج کروانے کی غرض سے مذکورہ ویڈیوز کے ذریعے دھمکایا۔
ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے موبائل فون قبضے میں لیا گیا، ملزم کے موبائل فون سے مذکورہ ویڈیوز و تصاویر برآمد کر لی گئیں، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔