تھائی لینڈ میں 30 دن ویزا پر آنے والا برطانوی 25 سال بعد پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک برطانوی شخص کو سیاحتی ویزے پر 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
60 سالہ شخص جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ برطانوی شہری اپنے ویزے کے توسیعی عمل ہونے کا بہانہ کرکے پولیس کی جانچ پڑتال سے بچتا رہا۔
تاہم وہ بالآخر شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پکڑا گیا۔
افسران نے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے باقاعدہ آمدورفت والے علاقوں پر چھاپا مارا اور برطانوی شہری کو پایا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔
برطانوی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ 2000 میں 30 دن کے سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا اور گرفتار ہونے تک وہاں رہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام
برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئراسٹارمر نے مسلم کمیونٹی کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم نے افطار کے شرکا کو روزہ کھولنے کے لیے کھجوریں پیش کیں۔
برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے دعوت افطار سے خطاب میں کہا کہ افطار کے موقع پر کمیونیٹیز کو متحد کرنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے کام، غلط فہمیوں کو چلینج کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کا موقع ملا۔ متاثر کن برطانوی مسلمان نوجوانوں کو افطار کے لیے خوش آمدید کہا۔ ان کے ساتھ روزہ کھولنا اعزاز کی بات ہے۔ 10 ڈاوئننگ اسٹریٹ کی عمارت سے مسلمانوں کا بھی اتنا تعلق ہے جتنا کہ کسی اور کا۔
افطار میں جسٹس سیکریٹری اور لارڈ چانسلر شبانہ محمود، فیتھ منسٹر لارڈ واجد خان، لیڈر برینٹ کونسل کونسلر محمد بٹ سمیت برطانوی فوج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والے نوجوان بھی شریک ہوئے۔